Urdu News

ایک کپتان کے طور پر میں سب کو ایک ساتھ اور خوش رکھنا چاہتا ہوں: دھون

شیکھر دھون

سری لنکا کے دورے پر ٹیم انڈیاکی قیادت کر رہے کپتان شیکھر دھون نے کہا کہ وہ سب کو ایک ساتھ اور خوش رکھنا چاہتے ہیں۔گزشتہ ہفتے سیریز کے ری شیڈول ہونے کے بعد یہ دورہ 18 جولائی سے شروع ہوگا جس میں تین ون ڈے اور  اتنے ہی ٹی۔20میچ کھیلے جائیں گے۔ تین ون ڈے 18، 20 اور 23 جولائی کو کھیلے جائیں گے جب کہ تین ٹی۔ 20 میچ 25، 27 اور 29 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

دھون نے اسٹار اسپورٹس کے شو 'فالو دی بلیوز' میں کہا،”یہ میرے لیے بڑی حصولیابی ہے کہ میں ہندوستانی ٹیم کا کپتان بن گیا ہوں۔بحیثیت کپتان میرا خیال سب کو ایک ساتھ رکھنا اور خوش رکھنا ہے۔ یہ سب سے اہم بات ہے۔ ہمارے پاس لڑکوں کا ایک خوبصورت گروپ ہے، عمدہ سپورٹ اسٹاف ہے اور اس سے قبل بھی ہم نے کام کیا ہے۔  جب میں ہندوستان اے کا کپتان تھا، راہل ڈراوڑ کوچ تھے، اور میں کئی بار این سی اے گیا  ہوں، لہٰذا ان سے ایک اچھی بانڈنگ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے کافی توانائی ہوگی، اور یہ تب دیکھا جائے گاجبہم کھیلیں گے“۔

دورہ سری لنکا پر ٹیم کے کوچ راہل دراوڑ کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دھون نے کہا، "میرے راہل بھائی کے ساتھ اچھے رشتے ہیں، جب میں نے رنجی ٹرافی کھیلنا شروع کیا تو میں ان کے خلاف کھیلا، اور میں انہیں تب سے جانتا ہوں۔جب  میں انڈیا اے کے لیے میچ کھیلنے گیا تھا تو میں کپتان تھا اور وہ کوچ تھے، لہٰذا گفتگو ہوئی۔

 جب وہ این سی اے کے ڈائریکٹر بنے تو ہم وہاں تقریبا ً 20 دنوں کے لیے جاتے تھے۔ اس لیےہمارے درمیان بہت ساری گفتگو ہوئی  اور اب ہمارے پاس اچھی کیمسٹری ہے۔ اور اب جب ہمارے پاس چھ میچ کھیلنے کا موقع ملا ہے تو یہ  بہت مزے دارہوگا اور مجھے لگتا ہے کہ ہم سب اچھی طرح سے  تال میل بیٹھا سکتے ہیں“۔

اس دورے پر نوجوانوں کے پاس ٹیم پراپنی چھاپ چھوڑنے کا ایک بہترین موقع ہے، دھون نے کہا، ”نوجوانوں کو ٹیم میں پاکر اور اپنے خوابوں کو سچ ہوتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ یہ بڑی بات ہے کہ یہ نوجوان  اپنے اپنے آبائی شہروں سے آئے ہیں اور ان کے خواب پورے ہورہے ہیں“۔

انہوں نے مزید کہا، "ٹیم میں سینئر بھی کھلاڑی موجود ہیں، لہٰذا نوجوان ان سے سیکھیں گے۔ اس کے برعکس، ہمیں نوجوانوں سے سیکھنے کو ملے گا۔ جب بھی میں نوجوانوں سے ملتا ہوں، تو وہ اکثر ان کے پاس سوچنے کے نئے انداز ہوتے  ہیں اور میں ان چیزوں کو سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں جو دونوں طرح سے سیکھنے والا ہے“۔

Recommended