Urdu News

ایشیا کپ کا فیصلہ آئندہ ماہ،پاکستان کو لگ سکتا ہے بڑا دھچکا

ایشیا کپ کا فیصلہ آئندہ ماہ

نئی دہلی ،05فروری (انڈیا نرٹیو)

ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد یا نہ ہونے کا حتمی فیصلہ اگلے ماہ کیا جائے گا۔ بحرین میں ہونے والے اجلاس کے دوران ایشین کرکٹ کونسل تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی جس کی وجہ سے فیصلہ ایک ماہ کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔ اب جب اگلے ماہ ایک بار پھر اے سی سی کا اجلاس ہوگا تو اس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ ایشیا کپ کا انعقاد کہاں کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری جئے شاہ اس بات پر بضد ہیں کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی۔ ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ ایشیا کپ پاکستان میں نہیں ہوگا اور یو اے ای یا سری لنکا میں ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی ایشیا کپ کے فائنل میچ قطر میں ہونے پر بھی بات ہوئی ہے۔ تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے اور صرف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

پاکستان نے ایک بار پھر ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی 

دوسری جانب ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ نجم سیٹھی نے بی سی سی آئی سے کہا ہے کہ اگر وہ ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں آتے تو پاکستانی ٹیم بھی نہیں جائے گی۔

بھارت ورلڈ کپ کھیلے گا۔ مارچ میں ایشین کرکٹ کونسل اور آئی سی سی کے اجلاس کے بعد جو فیصلہ کیا جائے گا اس کے مطابق پاکستانی حکومت یہ فیصلہ کرے گی کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت بھیجے گی یا نہیں۔

Recommended