Urdu News

ایشیا کپ 31 اگست سے شروع ، 4 میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں

ایشیا کپ 31 اگست سے شروع

ہندوستان اپنے تمام میچ سری لنکا میں کھیلے گا

 ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 ،31 اگست سے 17 ستمبر تک منعقد ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا آغاز پاکستان میں چار میچوں سے ہوگا جس کے بعد آخری نو میچ سری لنکا میں ہوں گے۔ اس سال یہ ٹورنامنٹ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم اپنے تمام میچ سری لنکا میں کھیلے گی۔

ایشیا کپ 2023 میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ نیپال نے اس سال براعظمی ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے اور وہ پہلی بار اس ٹورنامنٹ میں کھیلے گا۔

سری لنکا اس ٹورنامنٹ کا دفاعی چمپئن ہے۔ سری لنکن ٹیم نے 2022 میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے فائنل میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

لیگ مرحلے میں پاکستان اور نیپال کے ساتھ گروپ اے میں بھارت جبکہ دوسرے گروپ میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان ہیں۔ دونوں گروپوں سے دو ٹیمیں سپر فور راؤنڈ رابن مرحلے میں داخل ہوں گی۔ اس کے بعد راؤنڈ کی دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچ جائیں گی۔

Recommended