Categories: کھیل کود

ایشین چمپئنس ٹرافی: ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایشین ہاکی چیمپئنس ٹرافی کے سیمی فائنل میں جاپان کے ہاتھوں غیر متوقع شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم نے آج پاکستان کے خلاف اپنے کانسے کے تمغے کے میچ میں زبردست واپسی کی۔ ٹیم انڈیا نے تیسرے مقام کے لیے کھیلے گئے میچ میں اپنی روایتی حریف پاکستان کوایک بار پیچھے چھوڑتے ہوئے 4-3 سے شکست دے دی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھارت نے پہلے ہی منٹ میں ہرمن پریت سنگھ کے گول کی مدد سے برتری حاصل کر لی۔ اس کے بعد سمت(45ویں)، ورون کمار (53ویں) اور آکاش دیپ سنگھ (57ویں) نے گول داغے۔ پاکستان کی جانب سے افروز (10ویں)، عبدالرانا (33ویں) اور احمد ندیم (57ویں) نے گول کئے۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی پاکستان کے خلاف یہ دوسری جیت ہے۔ اس سے قبل بھارت نے راونڈ رابن مرحلے میں پاکستان کو 3-1 سے شکست دی تھی۔ فائنل میں جنوبی کوریا کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مسقط میں گذشتہ بار منعقدہ ٹورنامنٹ میں بھارت اور پاکستان مشترکہ طور پر فاتح رہے تھے۔ منگل کے روز سیمی فائنل میں ہندوستان کو جاپان کے ہاتھوں 5-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان نے پہلی بار کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ایشین چیمپئنس ٹرافی میں یہ ہندوستان کا مجموعی طور پر پانچواں تمغہ ہے۔ اس کانسے سے پہلے ہندوستان نے تین طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ ٹیم نے 2011، 2016 اور 2018 میں گولڈ میڈل جیتے  ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس کے علاوہ  2012 میں ٹیم کو چاندی کا تمغہ ملاتھا۔ پاکستانی ٹیم پہلی بار کوئی میڈل نہیں جیت سکی۔ اس سے قبل انہوں نے 2011 اور 2016 میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس کے ساتھ ہی 2012، 2013 اور 2018 میں ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago