Urdu News

ایشیائی کشتی: ہندوستان نے گریکو رومن مقابلے میں ایک چاندی سمیت تین تمغے جیتے

ایشیائی کشتی

آستانہ، 10 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

بھارت نے ایشیائی سینئر ریسلنگ چیمپئن شپ (گریکو رومن ایونٹ) کے پہلے دن  اتوار کوایک چاندی اور دو کانسے کے تمغے جیتے۔ روپن نے 55 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جب کہ نیرج (63 کلوگرام، کانسہ) اور سنیل کمار (87 کلوگرام، کانسہ) نے کانسے کے تمغے حاصل کئے ۔

روپن کا سامنا55 کلوگرام کے زمرے میں طلائی تمغے کے مقابلے میں ایرانی پہلوان ڈیڈ مرز سے تھا۔ زاگریب اوپن چیمپیئن مرز نے یہ مقابلہ 3-1 سے جیت کرطلائی تمغہ حاصل کیا۔وہیں روپن کو رجت کے لیے تصفیہ کرنا پڑا۔

روپن نے اس سے قبل کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈڈ اور 2022 کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی قازقستان کی امنگلی بیکبولاتوف کو شکست دی تھی۔ سیمی فائنل میں روپن نے چین کے ہیفینگژانگ کو 3-1 سے شکست دی۔

نیرج نے 63 کلوگرام زمرے میں کوریا کے جنسیوب سونگ کو 5-2 سے شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا۔ ہندوستان کے لیے دوسرا کانسہ کا تمغہ سنیل کمار نے جیتا جنہوں نے 87 کلوگرام زمرے میں جاپان کے ماساٹو سومی کو 4-1 سے شکست دی۔

Recommended