Urdu News

آئی پی ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی اکتوبر میں ممکن، کیسی چل رہی ہے آئی پی ایل میگا آکشن کی تیاری؟

@IPL

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کی تیاری کرلی ہے۔ 17 اکتوبر کو نیلامی ہوسکتی ہے۔ سال 2022(IPL 2022) سے آئی پی ایل میں 8 کی جگہ 10 ٹیمیں اتریں گی۔ جنوری میں میگا آکشن ہوسکتا ہے۔ بورڈ کو 2 نئی ٹیموں کی نیلامی سے 5000 سے لے کر 6000 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوسکتی ہے۔ ٹیموں کے بڑھنے سے میچوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ ایسے میں بی سی سی آئی کو براڈ کاسٹنگ سے ہونے والی آمدنی میں بھی بڑے اضافے کی امید ہے۔

کرک بز کی خبر کے مطابق، بی سی سی آئی نے سبھی کو اہم تاریخوں کے بارے میں بتایا ہے۔ 5 اکتوبر تک ٹینڈر ڈاکیومنٹ خریدے جاسکتے ہیں۔ 17 اکتوبر کو نیلامی ہوسکتی ہے۔ اس بات کی بھی جانکاری ہے کہ ای آکشن نہیں ہوگا۔ پرانے ضوابط کے مطابق، بولی عمل کو اپنایا جائے گا۔

ہر ٹیم کو کھیلنے پڑ سکتے ہیں 14 سے 18 میچ

ٹیم انڈیا کی تعداد بڑھنے سے ہر ٹیم کو 14 یا 18 لیگ میچ کھیلنے پڑسکتے ہیں۔ ہر فرنچائزی کو ہوم وینو پر بھی 7 میچ یقینی طور پر کھیلنے ہیں۔ موجودہ وقت میں بھی ہر ٹیم کو 7-7 میچ کھیلنے کو ملتے ہیں۔ لیکن ٹیموں کے بڑھنے سے اگر ہر ٹیم کو 18 میچ کھیلنے پڑے تو ٹورنامنٹ کا وقت بڑھ جائے گا۔ ایسے میں انٹرنیشنل پروگرام پر اثر پڑے گا۔ لیگ میچ کی تعداد 74 یا 94 ہوسکتی ہے۔ آئندہ سیزن میں 74 میچ ہی ہوں گے۔ ٹیموں کو 2 گروپ میں تقسیم کیا جائے گا۔

آر پی ایس جی گروپ کے سنجیو گوینکا لکھنو ٹیم کو خریدنے کی ہوڑ میں ہیں۔ وہ پہلے بھی پنے فرنچائزی کے مالک رہ چکے ہیں۔ دو نئی ٹیموں کی بات کی جائے تو احمد آباد، لکھنو، اندور، کٹک، گوہاٹی اور دھرمشالہ فرنچائزی ٹیموں کی دوڑ میں ہیں۔ لکھنو اور احمد آباد کو سب سے آگے بتایا جا رہا ہے۔

Recommended