Urdu News

آسٹریلیا نے کرکٹ کی تاریخ میں اپنا 21 واں آئی سی سی خطاب جیتا

آسٹریلیا نے کرکٹ کی تاریخ میں اپنا 21 واں آئی سی سی خطاب جیتا

نئی دہلی، 27 فروری

آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 19 رنوں سے شکست دے کر آئی سی سی ٹی۔20 ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔

 ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی  کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 156 رن بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 137 رن ہی بنا سکی اور 19 رن سے میچ ہار گئی۔

یہ چھٹی بار ہے جب آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ٹی۔20 ورلڈ کپ کاخطاب اپنے نام کیا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ آسٹریلیا کا 21 واں آئی سی سی خطاب  ہے۔

آسٹریلیائی خواتین ٹیم نے 13 آئی سی سی ورلڈ کپ خطاب جیتے ہیں

آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے 1978، 1982، 1988، 1997، 2005، 2013 اور 2022 میں سات بار 50 اوور کا ورلڈ کپ جیتا ہے۔

 اس کے علاوہ ٹیم نے 2010، 2012، 2014، 2018، 2020 اور اب 2023 میں چھ ٹی۔20 ورلڈ کپ خطاب اپنے نام کیے ہیں۔

آسٹریلیا کی مردوں کی ٹیم نے آٹھ آئی سی سی خطاب جیتے

آسٹریلیا کی مردوں کی ٹیم کو بھی کافی کامیابی ملی ہے۔ اس نے 1987، 1999، 2003، 2007 اور 2015 میں پانچ بار 50 اوور کا ورلڈ کپ جیتا ہے۔

 اسی طرح 2021 میں اس کا واحد آئی سی سی کا مردوں کا ٹی۔20 ورلڈ کپ خطاب ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریلیائی مردوں کی ٹیم 2006 اور 2009 میں دو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی خطاب بھی جیت چکی ہے۔

Recommended