پاکستانی ٹیم میں سلیکشن کے بعد اعظم خان نے شیئر کیا جذباتی لمحہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے حال ہی میں دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ متعدد کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی تو کئی نوجوان کھلاڑیوں کو پہلی بار پاکستانی ٹیم میں جگہ ملی ۔ ٹیم کے انتخاب کے بعد ، محمد وسیم نے بہت سے کھلاڑیوں کو فون کر کے انہیں اس بڑی خبر سے آگاہ کیا ، تو کچھ کو بتایا کہ انہیں کس وجہ سے ٹیم سے باہر کیا گیا ہے ۔
محمد وسیم نے ایک فون کان سابق پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز معین خان کے بیٹے اعظم خان کو کیا ، جنھیں پہلی بار ٹی 20 ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں ان کے سلیکٹ ہونے کی خبر کے بعد اعظم خان جذباتی اور حیران ہوئے اور اپنی بات محمد وسیم سے فون پر کی ۔
پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرس کی ٹیم کے لئے کھیلنے والے اعظم خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا اور بتایا کہ جب انھوں نے اپنے انتخاب کے بارے میں سنا تو انہیں کیسا لگا۔ اعظم خان نے کہا کہ میں ناشتہ کر رہا تھا ، تب ندیم بھائی اور انہوں نے بتایا کہ مجھے پاکستان ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ پہلے تو میں اس پر یقین نہیں کرسکتا تھا ، پھر جب میں نے اپنا نام سوشل میڈیا پر دیکھا تو میں رونے لگااور اپنے ابو معین خان سے ملنے گیا ، جو کہ ایک بے حد ہی جذباتی منظر رہا جیسا فلموں میں ہوتا ہے ۔ میں بے حد خوش ہوں کیونکہ مجھے اب پاکستان ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔
محمد وسیم نے بھی اعظم خان کو فون کر کے بتایا کہ آپ کو پاکستان کی ٹی 20 ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے لئے آپ کو مبارکباد۔ اعظم خان نے اس خبر کا شکریہ ادا کیا اور کچھ دیر خاموش ہوگئے۔ تب وسیم نے ان سے ا ن کے احساس کے بارے میں پوچھا ، پھر انہوں نے کہا کہ جناب آپ سچ کہہ رہے ہیں ، کیوں کہ میں اس پر یقین نہیں کرسکتا۔ یہ میری زندگی کا سب سے بڑا کارنامہ ہے اور میں آپ کو یہ نہیں بتا سکتا کہ میں کتنا خوش ہوں۔