کھیل کود

بنگلہ دیش نے دلچسپ مقابلے میں بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے دی

ڈھاکہ ، 05 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

ڈھاکہ میں اتوار کو کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ ایک مرحلے پر بھارت یہ میچ آسانی سے جیتتا دکھائی دے رہا تھا لیکن بنگلہ دیش کے مہدی حسن معراج اور مستفیض الرحمان نے آخری وکٹ کے لیے ناقابل شکست 54 رنز کی شراکت قائم کی۔ معراج بنگلہ دیش کی جیت کے ہیرو رہے، انہوں نے 39 گیندوں پر ناقابل شکست 38 رنز بنائے۔

اس میچ میں ہندوستانی ٹیم ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41.2 اوورز میں 186 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کے ایل راہل نے سب سے زیادہ 73 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نو وکٹوں پر 187 رنز بنا کر جیت گئی۔ اس جیت کے ساتھ بنگلہ دیش نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا اگلا میچ 7 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارت کی جانب سے دیے گئے 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ بنگلہ دیش کو پہلا جھٹکا پہلے ہی اوور میں لگا۔ اوپنر نجم الحسین شانتو بغیر کھاتہ کھیلے پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 26 رنز کے اسکور پر گری۔ انعام الحق 29 گیندوں پر 14 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ کپتان لٹن داس اور شکیب الحسن نے یہاں قدرے محتاط انداز میں کھیلا۔ دونوں نے مل کر ٹیم کا اسکور 50 رنز سے آگے بڑھا دیا۔

بنگلہ دیش کی یہ جوڑی واشنگٹن سندر نے توڑی۔ سندر نے بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس کو آوٹ کیا۔ لٹن نے 41 رنز بنائے۔ واشنگٹن سندر نے بھی شکیب الحسن کو آو¿ٹ کر کے بنگلہ دیش کو بڑا جھٹکا دیا۔ شکیب نے 29 رنز بنائے۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں۔

بنگلہ دیش 136 کے اسکور تک نو وکٹیں گنوا چکا تھا۔ یہاں ہندوستان آسانی سے میچ جیتتا دکھائی دے رہا تھا۔ بھارت کو جیت کے لیے آخری وکٹ گرانا تھی لیکن بنگلہ دیش کے مہدی حسن معراج اور مستفیض الرحمان نے آخری وکٹ کے لیے ناقابل شکست 54 رنز کی شراکت قائم کی۔ معراج 39 گیندوں پر 38 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے جبکہ مستفیض 9 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔بھارت کی جانب سے محمد سراج نے تین ، واشنگٹن سندر نے دو ، کلدیپ سین نے دو ، دیپک چہر اور شاردول ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago