Urdu News

بنگلہ دیش کی اننگز 150 رن پرسمٹی، دوسری اننگز میں بھارت کا مضبوط آغاز

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹسٹ میچ

بھارت کی مجموعی برتری 290 رنوں کی ہوئی،کلدیپ یادو نے 5 اور سراج نے جھٹکے 3 وکٹ

چٹوگرام، 16 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 36 رنز بنا لیے۔ بھارت کی مجموعی برتری 290 رنوں کی ہوگئی ہے۔

کے ایل راہل 20 اور شبھمن گل 15 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ ہیں۔بنگلہ دیش کی پہلی اننگز 150 رنوں پر سمٹی، کلدیپ نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

آج صبح بنگلہ دیش کی پہلی اننگز 150 رنوں پر سمٹ گئی۔ بھارت کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 254 رنوں کی برتری حاصل ہوئی ہے۔

بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کا آغاز خراب ہوا اور اننگز کی پہلی ہی گیند پر سراج نے نجم الحسن شانتو کو پویلین بھیج دیا۔ 5 کے مجموعی اسکور پر امیش یادیو نے یاسر علی (4) کو بولڈ کر کے بنگلہ دیش کو دوسرا جھٹکا دیا۔

 اس کے بعد بنگلہ دیش کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، صرف مشفق الرحمان (28)، مہندی حسن معراج (25)، لٹن داس (24) اور ذاکر حسین (20) ہی کچھ جد و جہد کر سکے۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 5، محمد سراج نے تین اور امیش یادیو اور اکشر پٹیل نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی پہلی اننگز 404 رنز پر سمٹی

اس سے قبل ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 404 رن بنائے۔ بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں چیتشور پجارا، شریس ایر اور روی چندرن اشون (58) نے نصف سنچریاں اسکور کیں،جب کہ رشبھ پنت (46) اور کلدیپ یادیو (40) نے بھی اہم اننگز کھیلیں۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام اور مہدی حسن معراج نے 4-4 اور خالد احمد اور عبادت حسین نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

Recommended