کھیل کود

بی سی سی آئی نے ویمنز پریمیئرلیگ کی ٹائٹل اسپانسرشپ ٹاٹا گروپ کوسونپی

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے خواتین کی پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) سیزن 2023-2027 کے لیے ٹائٹل اسپانسرشپ کے حقوق ٹاٹا گروپ کو دے دیے ہیں۔ ٹاٹا گروپ اس مدت کے دوران اپنے دو پرچم بردار برانڈز: ٹاٹا کیپٹل اور ٹاٹا موٹرز کو فروغ دے گا۔

ڈبلیو پی ایل کے افتتاحی ایڈیشن نے ہندوستان میں خواتین کی کرکٹ میں ایک نئے دور کا آغاز کیا، جس میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور،اسمرتی مندھانا، دیپتی شرما، شیفالی ورما (انڈیا انڈر 19 ٹیم کی کپتان)، جمیما روڈریگس، ریچا گھوش، ایلیسا ہیلی، ڈینڈرا ڈوٹن، ایلیس پیری، سوفی ایکلسٹن اور سوفی ڈیوائن جیسے ستارے شامل ہیں۔

ڈبلیو پی ایل کا پہلا ایڈیشن 22 میچوں پر مشتمل ہوگا اور اس میں پانچ ٹیمیں شامل ہوں گی – دہلی کیپٹلز، گجرات جائنٹس، ممبئی انڈینز، رائل چیلنجرز بنگلور اور یوپی واریئرز۔ یہ باوقار ٹورنامنٹ 04 مارچ سے 26 مارچ 2023 تک ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم اور ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی نے کہا، “ہم ڈبلیو پی ایل کے ٹائٹل اسپانسر کے طور پر ٹاٹا گروپ کو بورڈ میں شامل کرنے پر واقعی خوش اور پرجوش ہیں۔

 ہمیں لگتا ہے کہ یہ سب سے اہم پیش رفت ہے جس سے خواتین کی کرکٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ خواتین نے قوم کا سر فخر سے بلند کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور ڈبلیو پی ایل ہندوستان میں خواتین کی کرکٹ کے عروج کا اشارہ دینے کے لیے ایک قدم ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago