کھیل کود

بی سی سی آئی نے مردوں اور خواتین کے گھریلو ٹورنامنٹس کی انعامی رقم میں اضافے کا کیا اعلان

ممبئی، 17 اپریل ( انڈیا نیرٹیو)

 بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) نے سینئر مردوں اور خواتین کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کی انعامی رقم میں بڑا اضافہ کیا ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے اتوار کے روز  ٹویٹر کے ذریعے مذکورہ معلومات دی۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ جہاں مردوں کے لیے انعامی رقم میں60 سے 300 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، وہیں خواتین کے دو ایونٹس میں 700 فیصد سے زیادہ اضافہ کیاگیا ہے۔

رنجی ٹرافی کی چیمپئن ٹیم کی انعامی رقم 2 کروڑ سے بڑھا کر 5 کروڑ روپئے کر دی گئی ہے، جب کہ فائنل اور سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیموں کے لیے بالترتیب3 کروڑ روپئے (پہلے ایک کروڑ روپئے) اور ایک کروڑ روپئے(پہلے 50 لاکھ روپے)کر دیئے  گئے ہیں۔

گھریلو ون ڈے ٹورنامنٹ وجے ہزارے ٹرافی کی انعامی رقم 30 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپئے کر دی گئی ہے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 15 لاکھ روپئے کی بجائے 50 لاکھ روپئے دیے جائیں گے۔ گھریلو ٹی ۔20 ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں انعامی رقم میں سب سے بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فاتح کو 80 لاکھ روپئے (پہلے 25 لاکھ روپئے) اور رنر اپ کو 40 لاکھ روپئے (پہلے 10 لاکھ روپئے) سے نوازا جائے گا۔

خواتین کی سینئر ون ڈے اور ٹی۔ 20 ٹرافیوں کی چیمپئن اور رنر اپ ٹیمیں آخر کار نمایاں انعامی رقم کمانا شروع کر دیں گی۔ خواتین کی ون ڈے چیمپئن ٹیم کو 50 لاکھ روپئے (پہلے 6 لاکھ روپئے) جبکہ ٹی۔20 چیمپئن ٹیم کو 40 لاکھ روپئے (پہلے 5 لاکھ روپئے) کا انعام دیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago