Urdu News

بی سی سی آئی کا بڑا فیصلہ ،تمام ایج گروپ کے ٹورنامنٹس منسوخ

بی سی سی آئی کا بڑا فیصلہ ،تمام ایج گروپ کے ٹورنامنٹس منسوخ


بی سی سی آئی کا بڑا فیصلہ ،تمام ایج گروپ کے ٹورنامنٹس منسوخ

نئی دہلی ، 18مارچ (انڈیا نیرٹیو)

ملک بھر میں پھر سے مسلسل بڑھتے ہوئے کورونا معاملات کی وجہ سے بی سی سی آئی نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ بورڈ نے تمام ایج گروپ ٹورنامنس کومئی تک ملتوی کردیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ملک میں کورونا کے کیسز میں مستقل اضافہ ہورہا ہے اور اسی وجہ سے یہ فیصلہ احتیاطی اقدام کے طور پر لیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ایک خط لکھ کر تمام ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنس کو اس سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ خط میں جے شاہ نے بتایا کہ کس طرح بی سی سی آئی نے لاک ڈاون کے بعدبی سی سی آئی نے کئی ٹورنامنٹس کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کرایا۔ انہوں نے لکھا” 2020۔21 کے گھریلو سیزن کا آغاز عالمی وبا اور لاک ڈاون کے سبب تاخیر سے ہوا۔

 اس وجہ سے ، ہمیں اپنے گھریلو سیزن کے لئے جنوری تک انتظار کرنا پڑا۔ آئی پی ایل سے پہلے ہم نے سید مشتاق علی ٹرافی کا انعقاد کیا۔اس کے بعد وجے ہزارے ٹرافی کا بھی کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ اسی کے ساتھ ہی ویمنس سینئر ون ڈے ٹرافی بھی کئی مقامات پر ہورہی ہیں جس کا فائنل 4 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

جے شاہ نے مزید کہا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے بی سی سی آئی کو ایج گروپ ٹورنامنٹس کو منسوخ کرنے کے لیے مشکل فیصلہ لینا پڑرہا ہے۔ہماری کوشش یہ تھی کہ مختلف ایج گروپوں کے زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹ کو ممکنہ طور پر منعقد کیا جائے ، لیکن نئے حالات کی وجہ سے ہم ان ٹورنامنٹس کو منسوخ کرنے پر مجبور ہیں۔ کورونا کے فعال معاملات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے انٹرسٹی ٹریول ، کوارٹنائن اور بائیو سیکورببل کی ضرورت ہوتی ہے۔

Recommended