Urdu News

بھارت کے خلاف سیمی فائنل میچ سے قبل انگلینڈ کو جھٹکا،اہم تیز گیندبازکا کھیلنا مشکوک

ٹی۔20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ آمنے سامنے

ٹی۔20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میچ 9 نومبر سے شروع ہونے والے ہیں۔ پہلا میچ نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان ہوگا جبکہ اگلے دن یعنی 10 نومبر کو دوسرا سیمی فائنل میچ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان  ہونا ہے۔

اس اہم میچ سے قبل انگلینڈ کی تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ٹیم کے اہم تیز گیندباز اور موجودہ ورلڈ کپ کے تیز ترین باؤلر مارک ووڈ کھینچاوکے مسئلے سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کی۔ ووڈ نے اپنی رفتار سے بلے بازوں کو ڈرایا ہے اور چار میچوں میں نو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

انگلینڈ کا یہ  تیز گیند باز اپنے مسلس میں کھینچاو  کا شکار ہیں اور انہوں نے سیمی فائنل سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔ ووڈ نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا اور نیٹ میں باؤلنگ نہیں کی جو کہ اہم میچ سے قبل احتیاط کے طور پرنظر آ رہا۔ وہ حال ہی میں اپنی دائیں کہنی کے دو آپریشنوں کی وجہ سے پورے موسم گرما میں ایکشن سے باہر تھے۔

 انگلینڈ کے لیے مارک ووڈ کا باہر ہوناایک بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ وہ انگلش اٹیک میں تیز رفتار کے ساتھ واحد گیندباز ہیں۔ وہیں ٹیم کے اہم  بلے باز ڈیوڈ ملان بھی انجری کے مسئلے کا شکار ہیں اور اطلاعات ہیں کہ وہ بھارت کے خلاف سیمی فائنل میچ سے باہر ہو سکتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کے باہر ہونے پر  تو فل سالٹ نمبر 3 پر بیٹنگ کرتے نظر آسکتے ہیں۔

Recommended