Urdu News

بیجنگ سرمائی اولمپکس کھیل تقریبات کا براہ راست نشر نہیں کرے گا ڈی ڈی اسپورٹس سے

بیجنگ سرمائی اولمپکس کھیل تقریبات کا براہ راست نشر نہیں کرے گا ڈی ڈی اسپورٹس سے

وزارت خارجہ کے فیصلے کے بعد پرسار بھارتی نے بھی ایک اہم فیصلہ لیا

نئی دہلی، 4 فروری (انڈیا نیرٹیو)

ڈی ڈی اسپورٹس چینل نے بھی بھارتی حکومت کے اس اعلان کے بعد اولمپک گیمز کے پروگراموں کو ٹیلی کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ بیجنگ میں سرمائی اولمپک کھیلوں کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں ہندوستانی سفارت خانہ کا کوئی سفارت کار شرکت نہیں کرے گا۔پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ششی شیکھر ویمپتی نے ایک ٹویٹ میں اس کا اعلان کیا – وزارت خارجہ کے اعلان کے نتیجے میں، ڈی ڈی اسپورٹس چینل بیجنگ میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپک کھیلوں کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کا لائیو ٹیلی کاسٹ نہیں کرے گا۔

وادی گلوان میں ہندوستان کے ساتھ فوجی جھڑپ میں شامل چین کے فوجی کمانڈر کو بیجنگ سرمائی اولمپکس میں کھیلوں کا مشعل بردار بنایا گیا ہے۔ بھارت کی جانب سے شدید مخالفت کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چین کو واضح پیغام دینے کے لیے حکومت ہند نے ان کھیلوں کی افتتاحی اور اختتامی تقریب کے لیے ہندوستانی سفارت خانے کے کسی بھی انچارج کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے چین کے اس اقدام کو افسوسناک قرار دیا۔

غور طلب ہے کہ وادی گلوان میں فوجی جھڑپ میں شامل پیپلز لبریشن آرمی کے ریجمنٹل کمانڈرکی فیباؤکو چین نے سرمائی اولمپک کھیلوں کے مشعل بردار کے طور پر منتخب کیا ہے۔ جون 2020 میں مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں فوجی جھڑپ میں چین کی طرف سے حملہ ہوا، جس میں کئی ہندوستانی فوجیوں کی جانیں گئیں۔ اگرچہ اس تصادم کے دوران کئی چینی فوجیوں کو بھی جانی نقصان پہنچا، تاہم چین کی جانب سے اس کی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

Recommended