Urdu News

بھگوانی دیوی نے 94 سال کی عمرمیں رقم کی تاریخ،ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں جیتاگولڈ میڈل

بھگوانی دیوی نے 94 سال کی عمرمیں رقم کی تاریخ

اگرآپ کے اندر کچھ کرنے کی خواہش ہے تو عمر آپ کے لیے صرف ایک نمبرہے اور کچھ نہیں۔ آپ کا حوصلہ اگر بلند ہے تو عمریں کوئی معنی نہیں رکھتیں اس کی تازہ مثال پیش کی ہے 94سالہ بھگوانی دیوی نے۔ انہوں نے اپنے جواں جذبے سے 94 سال کی عمر میں   کچھ ایسا ہی ثابت کیا ہے۔ زندگی کی جس عمر میں لوگ عموماً ٹھیک طرح سے چلنے پھرنے سے قاصر ہوتے ہیں، بھگوانی دیوی ڈاگر نے اس عمر میں بیرونی ممالک میں ہندوستان کا ڈنکا بجایا ہے۔ بھگوانی دیوی، جن کا تعلق ہریانہ سے ہے، اب 94 سال کی عمر میں ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں سونے اور دو کانسی کے تمغے جیت کر دنیا کے لیے ایک تحریک بن رہی ہیں۔

بھگوانی نے فن لینڈ کے ٹمپرے میں 100 میٹر اسپرنٹ ایونٹ میں صرف 24.74 سیکنڈ کے وقت میں طلائی تمغہ جیتا۔ اس کے علاوہ انہوں نے شاٹ پٹ میں کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھگوانی دیوی کی تصویر پوسٹ کی ہے۔ وزارت نے اس کے ساتھ کیپشن میں لکھا، 'ہندوستان کی 94 سالہ بھگوانی دیوی نے ایک بار پھر بتایا ہے کہ عمر صرف ایک نمبر ہے۔ انہوں نے سونے اور کانسی کے تمغے جیتے۔ واقعی ایک جرات مندانہ کارکردگی ہے۔

Recommended