Categories: کھیل کود

بھگوانی دیوی نے 94 سال کی عمرمیں رقم کی تاریخ،ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں جیتاگولڈ میڈل

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اگرآپ کے اندر کچھ کرنے کی خواہش ہے تو عمر آپ کے لیے صرف ایک نمبرہے اور کچھ نہیں۔ آپ کا حوصلہ اگر بلند ہے تو عمریں کوئی معنی نہیں رکھتیں اس کی تازہ مثال پیش کی ہے 94سالہ بھگوانی دیوی نے۔ انہوں نے اپنے جواں جذبے سے 94 سال کی عمر میں   کچھ ایسا ہی ثابت کیا ہے۔ زندگی کی جس عمر میں لوگ عموماً ٹھیک طرح سے چلنے پھرنے سے قاصر ہوتے ہیں، بھگوانی دیوی ڈاگر نے اس عمر میں بیرونی ممالک میں ہندوستان کا ڈنکا بجایا ہے۔ بھگوانی دیوی، جن کا تعلق ہریانہ سے ہے، اب 94 سال کی عمر میں ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں سونے اور دو کانسی کے تمغے جیت کر دنیا کے لیے ایک تحریک بن رہی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھگوانی نے فن لینڈ کے ٹمپرے میں 100 میٹر اسپرنٹ ایونٹ میں صرف 24.74 سیکنڈ کے وقت میں طلائی تمغہ جیتا۔ اس کے علاوہ انہوں نے شاٹ پٹ میں کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھگوانی دیوی کی تصویر پوسٹ کی ہے۔ وزارت نے اس کے ساتھ کیپشن میں لکھا، 'ہندوستان کی 94 سالہ بھگوانی دیوی نے ایک بار پھر بتایا ہے کہ عمر صرف ایک نمبر ہے۔ انہوں نے سونے اور کانسی کے تمغے جیتے۔ واقعی ایک جرات مندانہ کارکردگی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago