Urdu News

باڈی بلڈنگ مقابلہ 2022 ’’مسٹر مالیگاؤں‘‘کا خطاب محمد اکبر نے کیا حاصل

باڈی بلڈنگ مقابلہ 2022 "مسٹر مالیگاؤں" کا خطاب محمد اکبر نے کیا حاصل

مالیگاؤں باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنیس ایسوسی کے زیر انتظام 30 واں سالانہ کامیاب مقابلہ 

فٹنیس کو لائف اسٹائل بنائیں چند روز اور مہینوں میں خوبصورت تندرست جسم نہیں بنتا :عرفان شاہد فٹنیس کوچ 

 مالیگاؤں(ایس این انصاری)

آج فٹنیس ایک لائف اسٹائل بن چکا ہے۔باڈی بلڈنگ اور فٹنیس دونوں میں بہت ترقی ہوچکی ہےجم،جمناسٹک، یوگا، کراٹے،باکسنگ،ریسلنگ اور دیگر طرح کی فزیکل ٹریننگ حاصل کر انسان اپنے جسم اور صحت کا اچھی طرح سے خیال رکھ سکتا ہے۔

مالیگاؤں باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 30 واں سالانہ آل مالیگاؤں باڈی بلڈنگ مقابلہ بروز جمعہ 30 ستمبر 2022 کو شیخ عثمان ہائی اسکول کے گراؤنڈمیں منعقد کیا گیا تھا۔

اس مقابلہ میں سو سے زائد باڈی بلڈرس نے 50،55،60، 65، 70 اور 75 کلو گرام سے اوپر کٹیگری میں مقابلے ہوئے۔ان تمام گروپوں میں سے اول، دوم اور سوم انعامات تقسیم کئے گئے۔

بعد ازاں تمام ہی گروپوں کے پہلا مقام حاصل کرنے والے بلڈرس میں سے تین منفرد،خوبصورت اور مسکیولر دیکھنے والے باڈی بلڈرس میں محمد اکبر (فلیکس جم) ،اقبال انصاری (اسلام جم خانہ)،ظہیر احمد (اے ون فٹنیس کلب) کا انتخاب ہوا۔

باڈی بلڈنگ مقابلہ کے تمام منتخب بلڈرس میں سے ایک بلڈر محمد اکبرکو “مسٹر مالیگاؤں” کے خطاب سے نوازا گیا۔یاد رہے مسٹر مالیگاؤں بننے کا خواب ہر بلڈر کو ہوتا ہے جس کے لئے وہ سالوں سال سخت محنت کرتے ہیں اور یہ خطاب کسی ایک ہی کو نصیب ہوتا ہے۔

پھر اس کے بعد ناسک شری، مہاراشٹر شری اور انڈیا شری کےلئے تیاری شروع ہوتی ہے۔موصوف نے بتایا کہ وہ آئندہ دنوں میں تمام بڑے مقابلوں میں شرکت کریں گے۔

محمد اکبر نے بتایا کہ وہ ماسٹر فیضان احمد کے زیر تربیت فلیکس جم خانہ میں گذشتہ چھ مہینوں سے باڈی بلڈنگ مقابلے کی تیاری کر رہے تھے۔

موصوف باڈی بلڈنگ کئی سالوں سے کر رہے ہیں انھوں کئی مرتبہ مقامی، ضلعی اور ریاستی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیا اور اس بار شکست کو بھی شکست دے کر مسٹر مالیگاؤں کا خطاب اپنے نام کر تاریخ رقم کر دی۔

معروف فٹنیس کوچ عرفان شاہد نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا فٹنیس کو لائف اسٹائل بنائیں چند روز اور مہینوں میں خوبصورت تندرست جسم نہیں بنتا ہے۔اچھی فزیک بنانے کےلئے مسلسل محنت ،صحیح خوراک، ٹریننگ اور ڈسپلن درکار ہے۔

باڈی بلڈرس سالوں سال محنت کرتے ہیں اور اچھی متعین غذا کا خیال رکھتے ہیں۔فثنیس سے جڑے افراد نشہ خوری سے دور رہتے ہیں اور ان کی زندگیوں میں ڈسپلن ہوتا ہےتب کہیں  جاکر وہ سماج میں اپنا ایک منفرد مقام حاصل کر پاتے ہیں اور ساتھ ہی اپنی ایک ا لگ شناخت بنانے میں کامیاب ہو پاتے ہیں۔

بروز اتوار یکم جنوری 2023 کو فلیکس جم خانہ میں مسٹر مالیگاؤں محمد اکبر کا استقبال کیا گیا۔اس موقع پر مسٹر مالیگاؤں محمد اکبر کے ساتھ گروپ فاتح سلمان اپسرا،رضوان شیخ اور دیگر شریک باڈی بلڈرس کا بھی فلیکس جم کے کوچ عرفان شاہد نے استقبال کیا۔

اس موقع پر ماسٹر فیضان احمد،جناب ساجد بیسٹ آئی ٹی،سمیر سونی، نعیم عبداللہ،مظہر انصاری اور دیگر جم سے منسلک افراد موجود تھے۔

Recommended