Urdu News

باکسرز نکہت زرین، منیشا اور پروین نے وزیراعظم سے ملاقات کی

باکسرز نکہت زرین، منیشا اور پروین نے وزیراعظم سے ملاقات کی

عالمی خواتین باکسنگ چیمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والی نکہت زرین، منیشا مون اور پروین ہڈا نے بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

تینوں خواتین باکسرز نے وزیراعظم کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے اور سیلفیاں بھی لیں۔ ملاقات کے بعد انہوں نے ٹویٹ کر کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں منعقدہ ورلڈ وومن باکسنگ چیمپئن شپ-2022 میں خواتین باکسروں نے ہندوستان کی نمائندگی کی۔ نکہت زرین نے 52 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کی۔ نکہت عالمی چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی ہندوستان کی پانچویں خاتون باکسر ہیں۔

جب کہ منیشا نے 53-57 کلوگرام وزن کے زمرے میں اور پروین ہڈا نے 60-63 کلوگرام وزن کے زمرے میں کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔

Recommended