کھیل کود

کیا دھونی چنئی سپر کنگز کی چھوڑ سکتے ہیں کپتانی؟سامنے آئی یہ بڑی وجہ

دھونی کی سی ایس کے کے گیند بازوں کووارننگ، گیندبازی میں  بہتر ی لائیں ، نہیں تو چھوڑ دیں گے کپتانی

چنئی، 4 اپریل ( انڈیا نیرٹیو)

 چنئی سپر کنگز (سی ایس کے ) کے کپتان ایم ایس دھونی نے پیر کے روز ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف 12 رنوں سے حاصل ہوئی قریبی جیت کے بعد اپنے گیند بازوں کو بڑی وارننگ دی ہے ۔

سی ایس کے نے لکھنؤ کے سامنے جیت کے لیے 218 رنوں کا بڑا ہدف رکھا تھا۔ حالانکہ کے ایل راہل کے کھلاڑی ہدف کے قریب آگئے، لیکن آخر میں وہ 12 رن کے فرق سے ہدف سے محروم رہ گئے۔ ایک چیز جو لکھنؤ کے حق میں گئی ،وہ سی ایس کے کے گیند بازوں کی جانب سے کی گئی وائیڈز اور نو بال کی تعداد تھی۔

دھونی نے میچ کے بعد کہا،’’ایک اور بات یہ ہے کہ انہیں نو بالز یا ایکسٹرا وائیڈزپھینکنے سے گریز کرنا ہوگا، ورنہ انہیں نئے کپتان کے تحت کھیلنا پڑے گا۔ یہ میری دوسری وارننگ ہوگی اور پھر میں باہر ہوجاؤں گا‘‘۔

تیز گیند باز تشار دیشپانڈے، جو سی ایس کے کے لیے امپیکٹ پلیئر کے طور پر کھیل رہے تھے، نے میچ کے اپنے پہلے اوور میں دو نو بال اور تین وائیڈز پھینکے۔ انہوں نے 11 گیندوں کا اوور پھینکا اور 18 رن دیے۔

دیپک چاہر اور بین اسٹوکس نے بھی پورے پاور پلے کے دوران رن دیئے۔ اسٹوکس نے آئی پی ایل 2023 کے اپنے پہلے اوور میں 18 رن دیے۔

دیپک چاہر کی  پورے پاور پلے کے دوران خوب دھنائی ہوئی۔ انہوں نے پاور پلے میں تین اوور پھینکے اور 37 رن دیے۔ جبسی ایس کے  کے گیند بازوںکی دھنائی ہو رہی تھی ، تب دھونی مایوسی کے ساتھ  اسٹمپ کے پیچھے کھڑے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago