سائنس

ٹوئٹر کے لوگو سے پرندہ اڑ گیا،کتا نے لی ایلن ماسک کے ٹوئٹر میں انٹری

نئی دہلی، 04 اپریل ( انڈیا نیرٹیو)

 مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بڑی تبدیلی کی ہے۔ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے نیلے رنگ کے پرندے کی جگہ ایک کتے کو ٹویٹر کا نیا لوگوبنایا ہے۔  تاہم یہ تبدیلی ٹوئٹر کے ویب پیج پر ہے۔ ٹوئٹر صارفین کوفی الحال موبائل ایپ پر بلیو برڈ ہی نظر آرہی ہے ۔

مسک نے منگل کو اس حوالے سے ٹویٹ بھی کیا ہے جس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ اب ڈاگی ٹوئٹر کا نیا لوگو ہوگا۔ مسک نے ایک ٹویٹ میں ایک صارف کو بتایا کہ جو وعدہ کیا تھا ،اسے پورا کیا۔ تاہم، یہ تبدیلی فی الحال صرف ویب پیج پر نظر آرہی ہے نہ کہ موبائل ایپ پر۔

دراصل ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایلون مسک کے اس فیصلے نے پوری دنیا کو چونکا دیا ہے۔ ٹویٹر کے لوگو نیلے پرندے(آئیکونک بلیو برڈ) کی جگہ اب ایک ڈاگی کی تصویر نے لے لی ہے۔ غورطلب ہے کہ ایلون مسک نے 27 اکتوبر 2022 کو 44 بلین ڈالر میں ٹوئٹر خریداتھا۔

مسک نے ٹوئٹر کا لوگو بدلا، پرندے کی جگہ کتے کی تصویر نے لی

ایلون مسک مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے مالک بننے کے بعد سے ہی   مسلسل اپنے صارفین کے لییکچھ نہ کچھ چونکا دینے والے کام کر رہے ہیں۔ اس بار انہوں نے ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کرکے اپنے صارفین کو حیران کردیا ہے۔

انہوں نے برسوں پرانے نیلے رنگ کے پرندے کو تبدیل کر دیا ہے ۔ اس کی جگہ پیلے رنگ کے ڈاگی کو رکھا گیا ہے۔ یہ ڈاگی ڈاگ کوائن کرپٹو کرنسی کی طرح ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 2013 میں اس لوگو کو لے کر مذاق  اڑایا گیاتھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago