Urdu News

ٹی-20 عالمی کپ کے بعد کیا روہت شرما بن سکتے ہیں کپتان؟ وراٹ کوہلی نے کیا کہا؟

ٹی-20 عالمی کپ کے بعد کیا روہت شرما بن سکتے ہیں کپتان؟

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی(Virat Kohli) ٹی-20 عالمی کپ کے بعد ٹی -20 اور ونڈے ٹیم کی کپتانی چھوڑ سکتے ہیں۔ ان کی جگہ روہت شرما(Rohit Sharma) کو ٹیم کی کمان دی جاسکتی ہے۔ وراٹ کوہلی اپنی بلے بازی پر فوکس کرنے کے لیے یہ بڑا قدم اٹھاسکتے ہیں۔ 32 سال کے وراٹ کوہلی ٹیم انڈیا کے کامیاب کپتانوں میں سے ایک ہیں۔ وراٹ کوہلی نے اس موضوع پر روہت شرما اور ٹیم منیجمنٹ سے آسٹریلیا دورے کے بعد لمبی بات کی ہے۔ ٹی-20 عالمی کپ کے مقابلے 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک ابو ظہبی اور عمان میں ہونے ہیں۔

ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق، وراٹ کوہلی والد بننے کے بعد بلے بازی پر فوکس کرنے کے لیے یہ قدم اٹھا سکتے ہیں۔ ذرائع نے کہا، ’وراٹ کوہلی خود اس کا اعلان کریں گے۔ ان کا ماننا ہے کہ انہیں اپنی بلے بازی پر فوکس کرنے اور دنیا کا سب سے بہترین بلے باز بننے کے لئے واپس جانے کی ضرورت ہے‘۔ روہت شرما اپنی کپتانی میں ممبئی انڈینس کو 5 بار آئی پی ایل کا خطاب دلا چکے ہیں۔ دوسری طرف وراٹ کوہلی نے بطور کپتان اب تک ایک بھی آئی سی سی ٹرافی نہین جیتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ آئی پی ایل کا خطاب بھی نہیں جیت سکے ہیں۔

دھونی کو ملی ہے اہم ذمہ داری

آئندہ ماہ سے ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ کے لیے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو اہم ذمہ داری دی گئی ہے۔ انہیں ٹیم انڈیا کا مینٹر بنایا گیا ہے۔ کوہلی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا 2017 چمپئنز ٹرافی، 2019 عالمی کپ اور 2021 ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں اتری، لیکن ایک بھی خطاب نہیں جیت سکی۔ ایسے میں انہیں مدد کرنے کے لئے دھونی کو ٹیم کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

8 سال سے ٹرافی کا انتظار

ٹیم انڈیا کو 8 سال سے آئی سی سی ٹرافی کا انتظار ہے۔ ٹیم نے آخری بار سال 2013 میں ایم ایس دھونی کی ہی کپتانی میں چمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔ دھونی نے ٹیم انڈیا کو ٹی-20 عالمی کپ، ونڈے ورلڈ کپ اور چمپئنز ٹرافی تینوں خطاب دلائے ہیں۔ اتنا ہی نہیں وہ چنئی سپرکنگس کو تین بار آئی پی ایل کا خطاب بھی دلا چکے ہیں۔

روہت شرما کو ملے گا تیاری کا موقع

آئندہ ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ کے علاوہ آئندہ دو سال بھی ورلڈ کپ کا انعقاد ہونا ہے۔ سال 2022 میں ٹی-20 عالمی کپ کے مقابلے آسٹریلیا میں ہونے ہیں۔ اس کے بعد 2023 میں ہندوستان میں ونڈے ورلڈ کپ کے مقابلے ہونے ہیں۔ ایسے میں روہت شرما کو ٹیم کے ساتھ پوری طرح تیار ہونے کا وقت مل جائے گا۔ اس وجہ سے روہت شرما کو جلد کپتان بنانے کی قواعد چل رہی ہے۔

Recommended