اولمپکس میں سنہری جیت بھارتی فوج کے لیے فخر کی بات
مسلح افواج کے سربراہ سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے نے منگل کے روز ٹوکیو اولمپکس میں 87.58 میٹر جیولین تھرو میں ملک کوگولڈ میڈل دلانے والے صوبیدار نیرج چوپڑا اور ان کے والدین سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران دونوں آرمی افسران نے نیرج چوپڑا کو گولڈ میڈل جیتنے پر سراہا اور چوپڑا کے اہل خانہ کوبھی مبارکباد دی۔ ٹوکیو اولمپکس میں یہ ہندوستان کاواحد طلائی تمغہ ہے۔ 2008 میں ابھینو بندرا کے سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد اولمپک کی تاریخ میں یہ ملک کا دوسرا انفرادی طلائی تمغہ ہے۔
واضح ہو کہ جس دن صوبیدار نیرج نے طلائی تمغہ جیتا تھا، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ نیرج چوپڑا نے ثابت کر دیا ہے کہ جہاں چاہ ہوتی ہے وہاں راہ ہوتی ہے۔ انہوں کئی دیگر اولمپینس کی طرح مسلح افواج اور قوم کو فخر کااحساس کرایا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ آنے والے سالوں میں مزید بلندیوں تک پہنچیں گے۔ آپ کا یہ کارنامہ دوسرے کھلاڑیوں کو ہمارے ملک کے لئے بڑااعزاز اور مزید عزت دلانے کی تمنا اور کامیاب ہونے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گا۔
جنرل ایم ایم نراونے نے صوبیدار نیرج چوپڑا کے ساتھ بات چیت کی اور ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے پر ان کی بے مثال کامیابی پر ان کی تعریف کی۔ نیرج چوپڑا بھارتی فوج میں 4 راجپوتانہ رائفلس میں صوبیدار ہیں۔ سال 2016 میں انہیں نائب صوبیدار کے عہدے پر جونیئر کمیشنڈ آفیسر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ وہ ڈی اے وی کالج، چنڈی گڑھ سے گریجویٹ ہیں۔ نیرج پانی پت، ہریانہ کے رہنے والے کسان کے بیٹے ہیں۔
نیرج چوپڑا کامن ویلتھ گیمس اور ایشین گیمس دونوں میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے اور بھارت کی نمائندگی کرنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔ انہوں نے گولڈ کوسٹ، آسٹریلیا میں 2018 کامن ویلتھ گیمس اور انڈونیشیا میں 2018 ایشین گیمز میں جیت حاصل کی۔ انہیں 2018 میں ہی ملک کا سب سے معزز ارجن ایوارڈ دیا گیا۔