Urdu News

چنئی سپر کنگز 5ویں بار آئی پی ایل چیمپئن،رویندرا جڈیجا نے آخری بال میں چوکا لگا کر جیتا خطاب

چنئی سپر کنگز 5ویں بار آئی پی ایل چیمپئن

بارش سے متاثرہ آئی پی ایل۔ 2023 کا فائنل میچ نریندر مودی اسٹیڈیم میں پیر اور منگل کی درمیانی شب کھیلا گیا۔ میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز نے 20 اوورز میں 4وکٹ پر214رن بنائے لیکن بارش کی وجہ سے چنئی کو 15 اوور میں 171 رنوں کا ہدف دیا گیا۔ فائنل میچ کی آخری دو گیندوں پر رویندر جڈیجا نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر چنئی کو 5ویں بار آئی پی ایل چیمپئن بنا یا۔

واضح ہو کہ اتوار کے ہونے والا فائنل میچ بارش کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا اورپیر کے  اسے ریزرو ڈے کے دن  شروع کیاگیا۔ مقررہ  وقت پر میچ شروع ہوا جس میں چنئی سپر کنگز کے کپتان ایم ایس دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ گجرات کے لیے نمبر 3 پر بلے بازی کے لیے آئے نوجوان بلے باز سائی سدرشن نے 96 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی اور گجرات کو4وکٹ کے نقصان پر 214 کے اسکور تک پہنچا دیا۔

ریدھیمان ساہا اور شبھمن گل نے 67 رنوں کی شراکت داری کی۔ شبھمن گل 39 رن بنا کر رویندر جڈیجا کا شکار بنے۔ اس کے بعد تیسرے نمبر پربلے بازی  کرنے آئے سائی سدرشن نے پہلے ساہا کے ساتھ مل کر 64 رن جوڑے اور پھر آخر میں کپتان ہاردک پانڈیا کے ساتھ طوفانی شراکت داری قائم کی۔ ریدھیمان ساہا نے 39 گیندوں میں 54 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ سائی سدرشن نے 47 گیندوں میں 96 رن بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 8 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔

Recommended