Categories: کھیل کود

چنئی سپر کنگس نے پنجاب کو ہراکر جیت کا کھاتہ کھولا

چنئی سپر کنگس نے پنجاب کو ہراکر جیت کا کھاتہ کھولا ، ایک طرفہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی

ممبئی ، 17اپریل (انڈیا نیرٹیو)

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 14 ویں سیزن کا آٹھواں میچ پنجاب کنگس اور چنئی سپر کنگس کے مابین ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں جمعہ کے روز کھیلا گیا۔ اس میچ میں چنئی سپر کنگس (سی ایس کے)نے پنجاب کنگس کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پنجاب کے خلاف یہ اس کی مسلسل تیسری جیت ہے۔

چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلےگیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پنجاب کی ٹیم کو بلے بازی کے لئے مدعو کیا۔ پنجاب نے 20 اوور میں 8 وکٹوں پر 106 رن بنائے۔ چنئی سپر کنگس نے محض15.4 اوور میں 4 وکٹوں پر 107 رن بنا جیت اپنے نام درج کر لی۔ چنئی کی جانب سے میچ میں معین علی نے سب سے زیادہ رن بنائے۔ انہوں نے 31 گیندوں پر 46 رن بنائے۔ اس دوران معین نے 7 چوکا اور ایک چھکا لگایا۔

فاف ڈوپلیس 33 گیندوں پر 36 رن بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ان کے علاوہ سریش رینا 8 رن ، ریتوراج گائکواڈ 5 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ امباتی رائیڈو تو کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ سیم کرن نے ناٹ آوٹ 5 رن بنائے۔ پنجاب کی طرف سے محمد شامی نے دو جب کہ ارشدیپ سنگھ اور مورگن اشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پنجاب کی جانب سے شاہ رخ خان نے سب سے زیادہ رن بنائے۔ انہوں نے 36 گیندوں پر 47 رن بنائے۔ اس دوران انہوں نے 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ دیپک چاہر نے چنئی کی طرف سے خطرناک گیندبازی کی۔ انہوں نے 4 اوور میں 13 رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ سیم کرن ، معین علی اور ڈوین براوو نے ایک ایک کامیابی حاصل کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago