چنئی ٹیسٹ: ہندستان نے انگلینڈ کو شرمناک شکست دی
انگلینڈ 317رنوں سے ہا رکر ٹیسٹ سریز میں برابری کی
چنئی ، 16 فروری (انڈیا نیرٹیو)
ہندستان اور انگلینڈ کے مابین جاری ٹیسٹ سریز کے دوسرے میچ میں ہندستان نے انگلینڈ کو 317رنوں سے ہرا کر سریز ایک ۔ایک سے برابر کر لیا ہے۔ یہ ٹیسٹ سریز چار میچوں پر مشتمل ہے۔ ہندستان کو سریز جیتنے کے لیے اگلے دونوں میچ میں یا جیت ضروری ہے یا پھر ایک ڈرا اور ایک میں جیت ضروری ہے۔
واضح ہو کہ ہندستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح سے صرف تین وکٹ کے فاصلے پر ہے۔ 482 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے چوتھے دن لنچ تک اپنی دوسری اننگز میں سات وکٹ پر 116 رن بنائے ہیں۔ انگلش ٹیم کو جیتنے کے لئے ابھی بھی 366 رن درکار ہیں۔کپتان جو روٹ 33 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔
بھارت کی جانب سے 482 رنوںکا بڑا ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم کو9ویں اوورکے دوران پہلا دھچکا لگا۔اکشر پٹیل نے ڈوم سبلی کو 3 رنز دیکر ایل بی ڈبلیوکرکے واپس بھیج دیا۔ اس کے بعد اشون نے 49 رنوں کے مجموعی اسکور پرروری برنز کو ویراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ دے کر ہندوستان کو دوسری کامیابی دلادی۔ برنس نے 25 رن بنائے۔
نائٹ واچ مین کی حیثیت سے اترے جیک لیج کو اکشر پٹیل نے روہت شرما کے ہاتھوں کیچ کرایا اور انگلینڈ کو تیسرا دھچکا لگا۔ انگلینڈکے ڈینیل لارنس، 26 رنز بناکر اشون کی گیندپررشبھ پنت کے ہاتھوں چوتھے شکاربنے۔
اشون نے بین اسٹوکس کو دسویں بار ٹیسٹ کرکٹ میں پھنسایا۔ اسٹوکس نے 8 رنز بنائے اور اشون کی گیند پر کوہلی کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ اکشر پٹیل نے انگلینڈ کو چھٹا دھچکا دیا۔ اولی پوپ کو 12 رنز کے ذاتی اسکور پر ایشانت شرما نے کیچ کرا دیا۔ کلدیپ یادو کو بین فاکس کی حیثیت سے میچ کی پہلی کامیابی ملی۔ اس سے قبل اوور میں سراج روٹ کا کیچ کھو بیٹھے۔ فاکس نے 2 رن بنائے۔ اکشر پٹیل نے ان کا کیچ پکڑا۔
اس سے قبل رویچندرن اشون کی بہترین سنچری اننگز کی بدولت ہندوستان نے اپنی دوسری اننگز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 286 رن بنائے تھے۔ اشون نے 106 رنوں کی عمدہ سنچری کھیلی۔ اشون کے علاوہ ویراٹ کوہلی نے 62 اور روہت شرما نے 26 رن بنائے۔
اس میچ میں بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 329 رن بنائے تھے ، جواب میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 134 رنز پرسمٹ گئی۔ ہندوستان کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 195 رنز کی برتری حاصل تھی۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز میں جیک لیچ اور معین علی نے 4-4 اور ایلی اسٹون نے 1 وکٹ حاصل کی۔