Urdu News

آئی پی ایل سے کرس گیل باہر، جانئے کیا ہیں وجوہات؟

آئی پی ایل سے کرس گیل باہر، جانئے کیا ہیں وجوہات؟

پنجاب کنگس کے دمدار بلے بازکرس گیل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کے دوسرے مرحلے سے باہر ہو گئے ہیں۔ گیل نے آئندہ ٹی۔ 20 ورلڈ کپ سے قبل خود کو ذہنی طور پر تیار اور تازہ دم رکھنے کے لیے آئی پی ایل کو درمیان میں ہی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح ہو  کہ 2020 انڈین پریمیئر لیگ کے وقت شروع ہونے والی کورونا وبا کے بعد کرکٹ دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے کرس گیل مسلسل بائیو ببل کا حصہ رہے ہیں۔ وہ سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف اپنے گھریلو میچوں کے لیے بھی ویسٹ انڈیز ٹیم کا  حصہ تھے۔ اس کے فوراً بعد 2021 کیریبین پریمیئر لیگ کا آغاز ہوا، جہاں گیل ایک بار پھر باقی مقابلے کے لیے بائیوببل ماحول میں تھے۔

گیل نے ایک بیان میں کہا، "پچھلے کچھ مہینوں میں، میں سی ڈبلیو آئی  ببل، سی پی ایل ببل اور پھر آئی پی ایلببل کا حصہ رہا ہوں اور میں اپنے آپ کو ذہنی طور پر ریچارج اور تازہ دم کرنا چاہتا ہوں“۔

انہوں نے مزید کہا،”میں ٹی۔ 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی مدد کرنے پرپھر سے توجہ دینا چاہتا ہوں اور دبئی میں ایک بریک  لینا چاہتا ہوں۔ مجھے وقت دینے کے لیے پنجاب کنگس کا شکریہ۔ میری خواہشات اور امیدیں ہمیشہ ٹیم کے ساتھ ہیں۔تمام آئندہ میچوں کے لیے ٹیم کونیک خواہشات“۔

گیل نے آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے میں صرف دو میچ کھیلے، جس میں انہوں نے محض 15 رن بنائے۔ اس سے قبل وہ سی پی ایل 2021 کی چیمپئن سینٹ کٹس اور نیوس پیٹریاٹس کا حصہ تھے۔ اس میں گیل نے 10 میچوں میں 193 رن بنائے تھے اور ان کا بہترین اسکور46 رن تھا۔واضح ہو کہ آئی پی ایل 2021 پنجاب کی ٹیم کے 11 میچوں میں 8 پوائنٹس ہیں اور ٹیم اب بھی  پلے آف کی دوڑ میں باقی ہے۔

Recommended