Urdu News

کامن ویتھ گیمس 2022 کا ڈی ڈی اسپورٹس پر براہ راست نشریہ

ڈی ڈی اسپورٹس

 

مقبول عام دولت مشترکہ کھیلوں  کی شروعات کے ساتھ، دوردرشن اسپورٹس آپ کے لیے کامن ویلتھ گیمس، 2022 کے افتتاحی پروگرام سے لے کر 8 اگست، 2022 کو اس کے اختتام تک، براہ راست میدان سے سبھی ایکشن لائیو لے کر آ رہا ہے۔

ڈی ڈی اسپورٹس کا نشریہ 28 جولائی، 2022 کو انگلینڈ کے برمنگھم واقع الیگزنڈر اسٹیڈیم میں شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوا۔ ڈی ڈی اسپورٹس کے ذریعے صرف ڈی ڈی فری-ڈش پر 20 کھیل مقابلوں کا سیدھا نشریہ کیا جا رہا ہے، جس کی شروعات 29 جولائی سے ہوئی ہے۔

215 کھلاڑیوں کی ہندوستانی ٹیم 16 کھیل مقابلوں میں شرکت کر رہی ہے۔ چونکہ مختلف مقامات پر ایک ساتھ کئی ٹورنامنٹ چل رہے ہیں، ڈی ڈی اسپورٹس کی نشریات میں کھیلوں کے مختلف پروگراموں کے بڑے پیمانے پر کوریج کو شامل کیا گیا ہے، جس میں ہندوستان سے متعلق میچوں، سرگرمیوں اور شرکت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ڈی ڈی اسپورٹس پر نشریہ روزانہ دوپہر 12 بجے سے شروع ہو کر، کھیل پروگراموں کے ختم ہونے تک جاری رہے گا۔ ڈی ڈی اسپورٹس کی یومیہ  نشریات میں کھیلوں کے ماہرین اور صحافیوں کے ساتھ آدھے گھنٹے کا ’کھیل سے پہلے‘ (پری شو) بھی شامل ہے، جو دن کے متعینہ کھیل پروگراموں کے بارے میں جانکاری دیتے ہیں۔ پورے دن بریک کے دوران، ڈی ڈی اسپورٹس کے اینکر ناظرین کو آنے والے کھیل پروگراموں سے واقف کراتے ہیں۔

ڈی ڈی اسپورٹس چینل پر لائیو نشریات کے علاوہ، آل انڈیا ریڈیو اور ڈی ڈی اسپورٹس کا ٹوئٹر ہینڈل (@ddsportschannel) اور آل انڈیا ریڈیو اسپورٹس (@akashvanisports) کھیلوں کے بارے میں لگاتار اپ ڈیٹ دے رہے ہیں۔

برمنگھم، انگلینڈ میں منعقد ہونے والے دولت مشترکہ کھیل، 2022 میں 72 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔

Recommended