Categories: کھیل کود

کامن ویلتھ گیمز 2022: سنکیت نے اپنا تمغہ ہندوستان کے مجاہدین آزادی کو وقف کیا

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ہندوستان کوپہلا تمغہ دلانے  والے ویٹ لفٹر سنکیت سرگر نے اپنا تمغہ ہندوستان کے مجاہدین آزادی کو وقف کیا ہے۔

سنکیت نے 55 کلوگرام وزن کے زمرے میں ملک کے لیے چاندی کا تمغہ جیتا۔ تمغہ جیتنے کے بعد سنکیت نے کہا،”میں اپنا چاندی کا تمغہ ہمارے مجاہدین آزادی  کو وقف کرتا ہوں، جنہوں نے ہندوستان کی آزادی کے لیے اپنی جانیں نچھاور کردیں“۔

تین بار کے قومی چیمپئن اورگذشتہ سال دسمبر میں دولت مشترکہ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والے ویٹ لفٹر سنکیت سرگر نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں مردوں کے 55 کلوگرام ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ وہ گولڈ میڈل سے صرف 1 کلو گرام سے محروم رہ گئے۔

سنکیت نے 248 کلوگرام (اسنیچ میں 113 اور کلین اینڈ جرک میں 135 کلوگرام)کامشترکہ وزن اٹھایا۔ سنکیت نے اپنی دوسری کلین اینڈ جرک کوشش میں 141 کلوگرام وزن اٹھاتے ہوئے خود کو زخمی کر لیا اور بار اٹھانے میں ناکام رہے، جس کی وجہ سے وہ صرف 1 کلو گرام کے فرق سے طلائی تمغہ جیتنے سے محروم ر ہ گئے۔

ملیشیا کے محمد بن عنیق نے ایونٹ کا گولڈ میڈل جیتا۔ عنیقنے کل 249 کلوگرام (اسنیچ میں 107 اور کلین اینڈ جرک میں 142 کلوگرام) وزن اٹھایا۔

سری لنکا کے دلنکا ایشورو 225 کلوگرام (اسنیچ-105 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک-120 کلوگرام) کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے اور کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago