Categories: کھیل کود

کرسٹیانو رونالڈو نے لگائی ہیٹ ٹرک،پرتگال نے لکسمبرگ کو 5-0سے شکست دی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ہیٹ ٹرک لگاکر  اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ فٹ بال کوالیفائر میں آسان جیت سے ہمکنار کر دیا۔وہیں یورپین کوالیفائرس میں انگلینڈ اور ہنگری کے درمیان کھیلے گئے ایک دیگر  میچ شائقین نے رخنہ اندازی کی لیکن  پرتگال کے فیرومیں کھیلے گئے میچ میں  رونالڈو کا دبدبہ رہا۔انہوں نے کلب اور اپنے ملک کے لیے کیریئر کی مجموعی طور پر 58 ویں ہیٹ ٹرک لگائی۔  پرتگال نے اپنی کرشماتی کارکردگی سے اس میچ میں لکسمبرگ کو 5-0 سے شکست دی۔ اپنا 182 واں بین الاقوامی میچ کھیلتے ہوئے پرتگال کے لیے رونالڈو کی 10 ویں ہیٹ ٹرک ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رونالڈو نے آٹھویں اور 13 ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کیا اور 87 ویں منٹ میں ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ پرتگال کی جانب سے دیگر دو گول برونو فرنانڈیز اور جوؤ پالینہا نے کیے۔ اس جیت کے باوجود پرتگال گروپ اے میں سربیا سے پیچھے ہے لیکن اس نے ایک میچ کم کھیلا ہے۔ ایک اور میچ میں سربیا نے آذربائیجان کو 3-1 سے شکست دی۔ ہر گروپ میں ٹاپ پر رہنے والی  ٹیم براہ راست ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرے گی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم پلے آف میں کھیلے گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago