Urdu News

دیپیکا کماری نے ملک کے لیے تین طلائی تمغے جیتے

ہندوستانی تیر انداز دیپیکا کماری

نئی دہلی ، 28 جون (انڈیا نیرٹیو)

پیرس میں جاری تیر اندازی ورلڈ کپ میں ہندوستانی تیر انداز دیپیکا کماری نے ورلڈ کپ اسٹیج 3 میں خواتین کی انفرادی زمرہ میں جیت کر اپنے ملک کو تیسرا طلائی تمغہ دلایا۔ دیپیکا کماری نے فائنل میں روس کی الینا اوسیپووا کو 6-0 سے شکست دے کر اس تمغے کو جیتا۔

اس سے قبل دیپیکا نے مخلوط ٹیم اور خواتین کی ٹیم زمرہ میں بھی طلائی تمغے جیتا تھا۔ اس طرح سے دیپیکا کماری نے ایک دن میں ملک کے لئے تین طلائی تمغے جیتے۔

دیپیکا نے اپنے شوہر اتنو داس کے ساتھ مل کر مکسڈ ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتا۔ اس کے بعد دیپیکا کی قیادت میں ہندوستانی خواتین زمرہ میں ٹیم نے سونے کا تمغہ جیتا۔ ہندوستان نے ٹیم ایونٹ میں میکسیکو کو 5-1 سے شکست دیکر ایک اور سونے کو تمغہ جیتا۔اس بھارتی ٹیم میں دیپیکا کے علاوہ انکیتا بھگت اور کومولیکا باری کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ چیمپین شپ میں اس کامیابی کے ساتھ ، دیپیکا پیر کو ریلیز ہونے والی عالمی درجہ بندی میں نمبر ون تیرانداز بن جائیں گی۔

دیپیکا اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی اور اس بار اس سے تمغہ جیتنے کی توقع کی جارہی ہے۔ دیپیکا اپنے شوہر کے ساتھ اولمپکس کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔ اتنو داس اور دیپیکا کماری نے شوہر اور بیوی کی حیثیت سے پہلی بار ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ اتنو داس نے خود یہ بات کہی۔ ورلڈ کپ کے مخلوط ایونٹ میں ، اس ہندوستانی جوڑی نے نیدرلینڈ کے جیف وان ڈین برگ اور گیبریلا شاولیسر کو 5-3 شکست دی۔ میچ میں ایک بار ہندوستانی جوڑی 0-2 سے پیچھے تھا۔ تب دیپیکا اور اتنو نے شاندار واپسی کی اور سونے پر قبضہ کرلیا۔

دیپیکا کے ان تینوں طلائی تمغوں سے پہلے ابھیشیک ورما ورلڈ کپ میں بھی ہندوستان کے لیے سونے کا تمغہ جیت چکے ہیں۔ کمپاؤنڈ راؤنڈ میں ، اس نے امریکہ کے عالمی نمبر 5 کرس سکوف کو شکست دی۔ اس طرح سے ہندوستان کو چار سونے کے تمغے ملے ہیں۔

Recommended