Urdu News

دھونی نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کی خبروں پرلگایا بریک، انٹرویو میں کیا انکشاف

چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے کپتان مہندر سنگھ دھونی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل۔2023) کے فائنل میں گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کے خلاف پانچ وکٹوں کی جیت کے بعد، چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا کہ یہ ان کے لیے کھیل سے ریٹائر ہونے کا صحیح وقت ہے، لیکن وہ پورے ہندوستان میں  شائقین کی طرف سے انہیں دکھائے گئے پیار اور محبتوں کے بعد ایک اور سیزن کھیلیں گے۔ دھونی نے کہا کہ خواہ  یہ مشکل کام ہے لیکن وہ سخت محنت کریں گے اور اگلے سیزن کی تیاری کریں گے۔

ڈیون کونوے اور ریتوراج گائیکواڈ کی نصف سنچری پارٹنر شپ اور شیوم دوبے کی شاندار اننگ، رویندر جڈیجا نے پیر کو احمد آباد میں گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سی ایس کے نے اپنا پانچواں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کا خطاب  جیتا۔

دھونی نے میچ کے بعد کہا،’’اگر آپ حالات کو دیکھتے ہیں تو یہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا بہترین وقت ہے۔ میرے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا اور ریٹائرمنٹ لینا آسان ہے، لیکن مشکل کام نو ماہ کے وقت کے ساتھ  سخت محنت کرنا اور ایک اور آئی پی ایل کا سیزن کھیلنے کی کوشش کرنا ہے ۔جسم کو تھامنا پڑتا ہے لیکن سی ایس کے کے شائقین سے مجھے جتنا پیار ملا ہے، یہ ان کے لیے ایک اور سیزن کھیلنا ایک تحفہ ہو گا۔ جس طرح انہوں نے اپنی محبت اور جذبات کا اظہار کیا ہے، وہ کچھ ایسا ہے جس کی مجھے ضرورت ہے‘‘۔

انہوں نے کہا، ’’یہ میرے کیرئیر کا آخری حصہ ہے۔ یہ یہاں سے شروع ہوا اور پورا گھر میرے نام کا نعرہ لگا رہا تھا۔ چنئی میں بھی میری یہی بات تھی ، لیکن یہ اچھا ہوگا کہ میں واپس آوں اور جو کچھ بھی میرے اندار باقی ہے ، میں کھیل سکوں۔جس طرح کی کرکٹ میں کھیلتا ہوں،انہیں لگتا ہے کہ میں مزید کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔ اس میں کوئی آرتھوڈوکس نہیں ہے اور میں اسے سادہ رکھنا پسند کرتا ہوں‘‘۔

انہوں نے کہا،’’میرے خیال میں آپ جو بھی ٹرافی یا دو طرفہ سیریز جیتتے ہیں، اس کے اپنے چیلنجز ہوتے ہیں۔ جب مشکل وقت آتا ہے تو آپ کو اپنے کھلاڑیوں کو تیار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہر شخص جس دباؤ کو سنبھال سکتا ہے، وہ مختلف ہوتا ہے۔ ہم نے ایسا کرنے کی کوشش کی۔ اجنکیا رہانے تجربہ کار ہیں  لیکن اگر نوجوان کچھ پش وپیش میں ہوں تو ہم ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔رائیڈو کے بارے میں خاص بات یہ ہے کہ اگر وہ میدان میں ہوتے ہیں تو وہ ہمیشہ اپنا 100 فیصد دیتے ہیں۔ ہم ہندوستان اے کے لئے ایک ساتھ کھیلے۔ اسپن اور تیز گیند بازوں کو یکساں اور اچھی طرح سے کھیلا۔ میں نے ہمیشہ محسوس کیا کہ وہ کچھ خاص کرے گا۔ وہ بھی میری طرح ہے جو فون کا  زیادہ استعمال نہیں کرتا‘‘۔

دھونی نے آئی پی ایل 2023 میں 12 اننگ میں 104 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے یہ رن 182 سے اوپر کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 26 کی اوسط سے بنائے ہیں۔ اس سیزن میں ان کا بہترین اسکور 32 ناٹ آؤٹ  رہا۔

میچ کے بارے میں بات کریں تو بارش کی وجہ سے ہونے والے اس میچ میں گجرات نے ریدھیمان ساہا (54) اور سائی سدرشن (96) کی شاندار نصف سنچریوں اور شبھمن گل (39) اور کپتان ہاردک پانڈیا (21) کی تیز اننگ کی بدولت 20 اوور میں 4 وکٹوں پر 214 رن بنائے۔

اس کے بعد سی ایس کے  کو ڈک ورتھ لوئس اصول کی بنیاد پر 15 اوورز میں 171 رن کا ہدف ملا، جس کا تعاقب سی ایس کے  نے ڈیون کونوے (47)، رتوراج گائیکواڑ (26)، شیوم دوبے (ناٹ آؤٹ 32)، اجنکیا رہانے ( 27) اور رویندر جڈیجا ( ناٹ آؤٹ 15 ) کی اہم اننگ کی بدولت  15 اوور میں حاصل  کر لیا۔

Recommended