Urdu News

ٹوکیو اولمپکس میں حقیقی زندگی کی جوڑی نہیں کرے گی ساتھ مظاہرہ،مکسڈ ایونٹ میں دیپیکا کے ساتھ پروین جادھو کو رکھا گیا

ٹوکیو اولمپکس

ٹوکیو، 23جولائی (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستان کی مشہور تیر انداز دیپیکا کماری اوراتنو داس حقیقی زندگی میں تو جوڑیدار ہیں لیکن ٹوکیو اولمپکس میں میاں۔بیوی کی یہ جوڑی ایک ساتھ مظاہر ہ نہیں کرے گی۔ ہندوستانی تیر اندازی ایسوسی ایشن نے مکسڈ ایونٹ میں دیپیکا کے ساتھ پروین جادھو کی جوڑی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے توقع کی جارہی تھی کہ دپیکااپنے شوہر اتنو داس کے ساتھ مکسڈ ایونٹ میں شرکت کریں گی لیکن پروین نے رینکنگ راونڈ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لہٰذا دیپیکااور پروین کی جوڑی بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ دپیکا اور پروین نے مل کر 1319 نمبر حاصل کیے۔ اس طرح ان کی جوڑی کو مکسڈ ایونٹ میں 9 ویں رینک حاصل  ہوئی ہے۔

جمعہ کے روز تیر اندازی میں رینکنگ راؤنڈ کا انعقاد ہوا۔ میڈل کی امید ہندوستانی  تیر اندازدیپیکا کماری خواتین سنگلس میں 663 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر رہیں۔ مرد تیراندازوں میں پروین جادھو 656 پوائنٹس کے ساتھ 31 ویں، اتنو داس 653 پوائنٹس کے ساتھ 35 ویں اور ترون دیپ رائے 652 پوائنٹس کے ساتھ 37 ویں نمبر پر تھے۔

ویمنس سنگلز رینکنگ راونڈ میں دیپیکا کماری کی کارکردگی امید کے مطابق نہیں رہی۔ وہ 663 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر رہیں۔ رینکنگ راونڈ میں پہلی تین پوزیشنیں پرجنوبی کوریا کی تیز انداز رہیں۔ کوریا کی آن سان 680 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنگ منہی  (677) دوسرے اور کانگ جھی (675) تیسرے نمبر پر رہیں۔

دپیکا نے اولمپکس سے چند ہفتے قبل پیرس میں منعقدہ ورلڈ کپ میں تین طلائی تمغے حاصل کئے تھے۔ 2016 کے ریو اولمپکس میں، وہ پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب  رہی تھیں۔ دیپیکا پری کوارٹر فائنل میں 54 ویں  مقام پر رہنے والی بھوٹان کی تیزاندازکرما کے ساتھ مقابلہ کریں گی۔

Recommended