Urdu News

ہرشہری کو اپنے دستوری حقوق کے ساتھ فرائض کے تئیں بھی بیدار رہنا چاہیے:ڈاکٹر شیخ عقیل احمد

ہرشہری کو اپنے دستوری حقوق کے ساتھ فرائض کے تئیں بھی بیدار رہنا چاہیے:ڈاکٹر شیخ عقیل احمد

ہرشہری کو اپنے دستوری حقوق کے ساتھ فرائض کے تئیں بھی بیدار رہنا چاہیے:ڈاکٹر شیخ عقیل احمد

یومِ آئین کے موقعے پر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں تقریب منعقد

Director NCPUL

آئین ہند ہمارے ملک کی روح ہے اور یہ ہمیں ایک باوقار اور ذمے دار شہری بنانے کی ضمانت دیتا ہے۔ یہ دستور نہ صرف تمام شہریوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے بلکہ اس کے فرائض کی بھی تحدید کرتا ہے اور ایک ایسا سماج بنانے پر زور دیتا ہے جہاں رواداری،امن وسلامتی،ایک دوسرے کے تئیں احترام و یکجہتی کا دوردورہ ہو۔ان خیالات کا اظہار یومِ آئین کے موقعے پر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے صدر دفتر میں منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ آج کا دن یہ عہد لینے کے لیے منایا جاتا ہے کہ ہم اپنے آئین کا نہ صرف اپنے دل میں احترام ملحوظ رکھیں بلکہ اپنی عملی زندگی میں بھی اسے نافذ کریںاور اپنے اپنے دائرہ ¿ کار میں اپنی ذمے داریوں کو کماحقہ نبھانے کی کوشش کریں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر(اکیڈمک)ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی

۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ایڈمن)کمل سنگھ نے کہا کہ ہمارے ملک کے آئین میں ہر شہری کو مذہبی،فکری و سماجی آزادی دی گئی ہے اور ساتھ ہی اس کے حقوق اور فرائض کی بھی نشان دہی کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح قومی سطح پر آئین ہند پر عمل کرنا ہمارا فریضہ ہے اسی طرح ہم جس ادارے سے وابستہ ہیں اس کے قوانین پر عمل کرنا بھی ہم سب کی ذمے داری ہے۔کونسل کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر(اکیڈمک)ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی نے کہا کہ ہمارے ملک کا دستور نہایت جامع اور ہمہ گیر ہے جس میں ملک کے تمام طبقات،خطوں اور شہریوں کو پیش نظر رکھا گیا ہے اور سبھوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔

یومِ آئین کے موقعے پر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان

انھوں نے کہا کہ آئین کا حقیقی احترام یہی ہے کہ ہم کسی جانب داری اور تعصب کے بغیر اس پر عمل کریں اور اپنے اپنے دائرہ ¿ عمل میں صحیح طریقے سے اپنی ذمے داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں۔ ریسرچ آفیسرڈاکٹر کلیم اللہ نے دستور ہند کی خوبیوں اور خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے آئین کا کمال ہے کہ اس میں مختلف زبانوں، تہذیبوں اور مذاہب پر عمل کرنے والے تمام شہریوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئین ہند ہی ایک ایسی چیز ہے جو پورے ملک کو تمام تر مذہبی و تہذیبی تنوعات و اختلافات کے باوجود جوڑتا ہے اور پوری دنیا میں ایسا جامع دستور کہیں نہیں پایا جاتا۔

Director NCPUL

اس سے قبل یومِ آئین کے موقعے پرقومی سطح پر منعقدہ پروگرام سے ورچوئل طریقے پر جڑتے ہوئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے ساتھ کونسل کے ڈائریکٹر اور تمام اسٹاف نے آئینی اقدار و تقاضوں پر عمل کرنے کا عہد لیتے ہوئے اس کے دیباچے کو پڑھا۔ واضح ہوکہ ملک کی آئین ساز اسمبلی نے 26 نومبر 1949 کو باقاعدہ بھارت کے آئین کو منظور کیاتھا، جسے 26 جنوری 1950 سے نافذ کیا گیا۔ اختیارات کی تفویض اور سماجی انصاف کی وزارت نے 2015 میں 26 نومبر کو یوم آئین منانے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد سے ہر سال یہ دن شہریوں کے مابین آئینی اقدار کو فروغ دینے کے لیے منایا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ اس دن کو بھارت کے پہلے وزیر قانون ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لےے بھی منایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے آئین کا مسوّدہ تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔تقریب میں کونسل کے تمام اسٹاف نے شرکت کی۔

Director NCPUL

Recommended