Urdu News

ڈاکٹرہرش وردھن کا آن لائن میڈیا کے ذریعہ خطاب

Online Media

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنرجناب آرکے ماتھرنے اپنے خطاب میں آبادی کے سماجی واقتصادی معیارکوبہترکرنے کے ساتھ ساتھ ، طبعی رکاوٹوں کی چنوتیوں کے باوجود ملک کے ہرکونے میں پہنچنے کی اسکیم قدرتی صلاحیت میں سائنس وٹکنالوجی کے رول کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے مزید کہاکہ یہ لداخ کے خطے کی زندگی کے لئے اہمیت کی حامل ہے جہاں پرانسانوں اورجانوروں کو زندہ رہنے کے لئے  سخت ماحولیات کی چنوتیوں کا سامنا کرنا پڑتاہے۔انھوں نے کہاکہ سائنس وٹکنالوجی نے لداخ میں عام لوگوں اورمقامی کسانوں  کی زندگی کوآرام دہ بنانے میں کافی مدد کی ہے ۔ اس علاقے میں ڈی آئی ایچ اے آرنے بے شمارخدمات انجام دی ہیں ۔

رکن پارلیمنٹ جناب جمیانگ تسیرنگ نام گیال

لداخ کے رکن پارلیمنٹ جناب جمیانگ تسیرنگ نام گیال نے اپنے خطاب میں ڈی آئی ایچ اے آرکی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس میں لداخ میں متعدد قسم کی سبزیاں دستیاب کرانے کے لئے مناسب ٹکنالوجی تیارکرنے میں مدد کی ہےاورکہاکہ دوردراز کے علاقوں میں دوسرے شعبوں میں بھی سائنس وٹکنالوجی کا استعمال کیاجاناچاہیئے ۔

،ڈاکٹرجی ستیش ریڈی نے سائنس وتکنالوجی

ڈی ڈی آراینڈ ڈی کے سکریٹری اور ڈی آرڈی اوکے چیئرمین. ،ڈاکٹرجی ستیش ریڈی نے سائنس وتکنالوجی کے اس بڑے تہوارکے لئے منتظمین. اورسائنسی برادری کو نیک خواہشات پیش کیں ۔ ڈی آرڈی اوکے ڈی جی. (لائف سائنس ) ڈاکٹراے کے سنگھ نے موجودہ مقامی مسائل کے مقامی حل کے لئے سائنس وتکنالوجی کو مضبوط کرنے پرزوردیا۔

آن لائن میڈیا کے ذریعہ انتظامیہ ، پالیسی ، تعلیم

اس پروگرام میں آن لائن میڈیا کے ذریعہ انتظامیہ ، پالیسی ، تعلیم ، زراعت . سرمایہ کاری جیسے شعبوں میں اورطلباء کی طرف سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی.  ڈاکٹرہرش وردھن نے آن لائن میڈیا کے ذریعہ اپنے خطاب میں سامعین کواس تہوارکومنانے کی اہمیت کے بارے میں بتایا. اورتمام وابستگان سے سائنس وٹکنالوجی کو ملک کے دوردراز علاقوں تک پہنچانے کے لئے کہا۔ انھوں نے آئی آئی ایس ایف کی چھٹی تقریب میں. ‘‘ہندوستان کو خود کفیل بنانے اورعالمی فلاح وبہبود کے لئے تعاون کرنے. ’’میں سائنس وٹکنالوجی کی اہمیت کو بھی اجاگرکیا۔ انھوں نے لداخ خطے میں زرعی ومویشی ترقی کی بہتری کی سمت میں  تعاون کے لئے ڈی آئی ایچ اے آرکو مبارکباد دی ۔

Online Media

Recommended