Urdu News

ڈاکٹرمہا جفالی سعودی اسپیشل اولمپکس فیڈریشن کی صدرمقرر

ڈاکٹرمہا جفالی

ریاض،02ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

انتخابی سائیکل 2024 کے لیے سعودی اسپورٹس فیڈریشنز اور کمیٹیوں کے متعدد بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نئی تشکیل کو اپناتے ہوئے ایک کاروباری خاتون ڈاکٹر مہا بنت احمد الجفالی کو سعودی اسپیشل اولمپکس فیڈریشن کی صدرمقرر کیا گیا ہے۔

سعودی اسپیشل اولمپکس فیڈریشن کی صدرکے طورپر تقرری ڈاکٹر جفالی کی توثیق سعودی اسپورٹس فیڈریشنزاور کمیٹیوں کے متعدد بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نئی تشکیل کا حصہ ہے۔ ڈاکٹرمہا کواس منصب پر فائز کرنے کی منظوری سعودی عرب کی اولمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے دی۔

مسز مہا الجفالی کو سماجی کاموں کے میدان میں ایک فعال شخصیت سمجھا جاتا ہے۔ وہ مارچ 2021 سے پہلے جدہ ہیلتھ کلسٹر کی ایڈوائزری کونسل کی نامزد چیئرپرسن بھی ہیں۔ یہ "امدادی مرکز" ایک نجی غیر منفعتی تنظیم ہے۔ یہ تنظیم ذہنی معذوری سے دوچار افراد کہ بہبود اور ان کی کفالت کے لیے کام کرتی ہے۔

ڈکٹرمہا اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور ایش ووڈ یونیورسٹی سے صحت کی دیکھ بھال کے میدان میں انہوں نیپی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ امریکا کے ملز کالج سے بچوں کی ترقی میں بیچلر آف سائنس کررکھی ہے۔وہ متعدد کتابوں کی بھی مصنفہ ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اولمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے انتخابی سائیکل 2024-2021 کے لیے سعودی اسپورٹس فیڈریشنز اور کمیٹیوں کے متعدد بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نئی تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔

Recommended