Urdu News

فیفاورلڈکپ 2022:گھانا کےخلاف میچ میں رونالڈو نےکیسےبنایانیاعالمی ریکارڈ؟

کرسٹیانو رونالڈو

پرتگال کے اسٹار اسٹرائیکر اور کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ رقم کردی۔ وہ فیفا ورلڈ کپ کے پانچ ایڈیشنز میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یہ ایک ایسا ریکارڈ ہے جو عظیم فٹ بالر پیلے ، آنجہانی میراڈونا اورلیونل میسی بھی حاصل نہیں کر سکے۔ رونالڈو اس سے قبل 2006، 2010، 2014، 2018 فیفا ورلڈ کپ میں بھی گول کر چکے ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ میں رونالڈو کا یہ 18 واں میچ تھا اور انہوں نے تمام ورلڈ کپ میں آٹھواں گول کیا۔

رونالڈو فیفا ورلڈ کپ میں اپنے ملک کے لیے سب سے کم عمر اورسب سے عمر درازگول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ یعنی وہ پرتگال کے لیے فیفا ورلڈ کپ میں سب سے کم عمرمیں  گول کرنے والے اور اب گھانا کے خلاف گول کرنے کے بعد سب سے زیادہ عمر میں گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

 وہ ایسا کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل کروشیا کی ایویکا اولیچ اور ڈنمارک کے مائیکل لاڈروپ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

رونالڈو نے بڑے فٹ بال ٹورنامنٹس یعنی فیفا ورلڈ کپ اور یوروکپ ملا کر 14 میچوں میں 13 گول کیے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ تین مختلف ورلڈ کپ میں پنالٹی پر گول کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔

دراصلمیچ کے 65 ویں منٹ میں، رونالڈو کو گھانا کے باکس کے اندر سلیسو نے گرادیا اور فاؤل کیا۔ اس پر ریفری نے پرتگال کو پنالٹی کی پیشکش کی۔ پرتگال کے کپتان نے گول داغ کر تاریخ رقم کر دی۔

 یہ ان کا 118 واں بین الاقوامی گول تھا۔ وہ بین الاقوامی گولز کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہیں ۔

Recommended