دوحہ (قطر)، 02 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)
فیفا ورلڈ کپ میں کروشیا نے جمعرات کو بیلجیئم کوباہر کراپنے گروپ ایف میں مراکش کے ساتھ پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ مراکش نے پہلے ہاف میں دو گول کر کے کناڈا کو اپنے گروپ ایف کے میچ میں 2-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے آخری 16 میں جگہ بنائی ۔ کروشیا اور بیلجیئم کے درمیانمیچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا جس کی وجہ سے کروشیا ناک آؤٹ میں پہنچ گیا اور بیلجیئم گروپ مرحلے میں ہی باہر ہوگیا۔
عالمی نمبر 2 بیلجیئم نے یہاں احمد بن علی اسٹیڈیم میں رومیلو لوکاکو اور ایڈن ہیزرڈ جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو ابتدائی الیون میں شامل نہ کرنے کا حیران کن فیصلہ کیا۔ ٹیم کو 21 سالہ مڈفیلڈر امادو اونانا کی کمی بھی محسوس ہوئی۔
اونا ناکو دو پیلے کارڈ ملنے کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔ بیلجیئم کے پاس باقاعدہ وقت کے آخری تین منٹوں میں دو بار گول کرنے کے سنہری مواقع تھے لیکن دونوں بار لوکاکو گول کرنے سے محروم رہ گئے۔
دوسری جانب دوحہ کے الثمامہ اسٹیڈیم میں عالمی نمبر 22 مراکش نے حکیم زیچ (چوتھے منٹ) اور یوسف این نصری (23 ویں منٹ) کے پہلے ہاف کے گولوں کی مدد سے 1986 کے بعد پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہونے میں مدد ملی۔
کناڈا کا گول نائف ایگورڈ (40ویں منٹ) نے کیا۔ انہوں نے خودکش گول کیا۔ مراکش اورکناڈا کی ٹیمیں اس سے قبل صرف ایک بار آمنے سامنے ہوئی تھیں۔ مراکش نے 2016 میں دوستانہ میچ 4-0 سے جیتا تھا۔