کھیل کود

فیفا ورلڈ کپ: کروشیا نے مراکش کے ساتھ پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی

دوحہ (قطر)، 02 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

 فیفا ورلڈ کپ میں کروشیا نے جمعرات کو بیلجیئم کوباہر کراپنے گروپ ایف میں مراکش کے ساتھ پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ مراکش نے پہلے ہاف میں دو گول کر کے کناڈا کو اپنے گروپ ایف کے میچ میں 2-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے آخری 16 میں جگہ بنائی ۔ کروشیا اور بیلجیئم کے درمیانمیچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا جس کی وجہ سے کروشیا ناک آؤٹ میں پہنچ گیا اور بیلجیئم گروپ مرحلے میں ہی باہر ہوگیا۔

عالمی نمبر 2 بیلجیئم نے یہاں احمد بن علی اسٹیڈیم میں رومیلو لوکاکو اور ایڈن ہیزرڈ جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو ابتدائی الیون میں شامل نہ کرنے کا حیران کن فیصلہ کیا۔ ٹیم کو 21 سالہ مڈفیلڈر امادو اونانا کی کمی بھی محسوس ہوئی۔

اونا ناکو دو پیلے کارڈ ملنے کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔ بیلجیئم کے پاس باقاعدہ وقت کے آخری تین منٹوں میں دو بار گول کرنے کے سنہری مواقع تھے لیکن دونوں بار لوکاکو گول کرنے سے محروم رہ گئے۔

دوسری جانب دوحہ کے الثمامہ اسٹیڈیم میں عالمی نمبر 22 مراکش نے حکیم زیچ (چوتھے منٹ) اور یوسف این نصری (23 ویں منٹ) کے پہلے ہاف کے گولوں کی مدد سے  1986 کے بعد پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہونے میں مدد ملی۔

کناڈا کا گول نائف ایگورڈ (40ویں منٹ) نے کیا۔ انہوں  نے خودکش گول کیا۔ مراکش اورکناڈا کی ٹیمیں اس سے قبل صرف ایک بار آمنے سامنے ہوئی تھیں۔ مراکش نے 2016 میں دوستانہ میچ 4-0 سے جیتا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago