Urdu News

فیفا ورلڈ کپ: فرانس نے مراکش کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی

فرانس نے مراکش کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی

دفاعی چیمپئن فرانس کامیسی کی ٹیم ارجنٹینا سے ہوگا خطابی مقابلہ

الخور، 15 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

انٹرنیشنل فیڈریشن آف فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) ورلڈ کپ۔2022 کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو دوکے مقابلے صفرگول سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ اتوار کے روز  فائنل میں اس کا مقابلہ ارجنٹینا کی ٹیم سے لوسیل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

قطر کی میزبانی میں جاری فیفا ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ بدھ کی رات گئے الخور کے البیت اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ میچ کے آغاز سے قبل تقریباً 60 ہزار کی گنجائش والے اس اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی بڑی تعداد نے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ میچ میں فرانس کی ٹیم نے 4-2-3 اور مراکش کی ٹیم نے 5-4 کی لائن اپ کے ساتھ میدان میں اتری۔

 میچ ہندوستانی وقت کے مطابق رات12:30 بجے شروع ہوا۔ میچ شروع ہوتے ہی فرانسیسی کھلاڑی مراکش کے کھلاڑیوں پر حاوی ہو گئے۔ میچ کے پانچویں منٹ میں فرانسیسی دفاعی کھلاڑی تھیو ہرنانڈیز نے پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو1-0 برتری دلا دی۔

Recommended