Urdu News

شمال مشرقی سرحدی ریلوےکاپہلابین الاقوامی شطرنج ٹورنامنٹ 25سے 27مارچ تک

شمال مشرقی سرحدی ریلوےکاپہلابین الاقوامی شطرنج ٹورنامنٹ 25سے 27مارچ تک

شمال مشرقی سرحدی ریلوے    کا پہلا بین الاقوامی فائیڈریپڈ اینڈ بلٹز ریٹنگ شطرنج ٹورنامنٹ 25 سے 27 مارچ تک شمال مشرقی ریلوے آڈیٹوریم، مالیگاؤں میں منعقد کیا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کے لئے شمال مشرقی اسپورٹس ایسو سی ایشن نے آل آسام شطرنج ایسو سی ایشن (اے اے سی اے) کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔

 شمال مشرقی ریلے کے چیف رابطہ عامہ افسر سبیہ ساچی ڈے نے  اتوار کو ایک بیان میں   کہا کہ یہ ٹورنامنٹ دو زمروں میں منعقد کیا جائے گا یعنی ریپڈ اوپن اور بلٹز اوپن۔ ریپڈ اوپن کیٹیگری 25 اور 26 مارچ کو جبکہ بلٹز اوپن کیٹیگری کا انعقاد 27 مارچ کو ہوگا۔

 ریپڈ اوپن ٹورنامنٹ کے پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑیوں کو بالترتیب ایک لاکھ، 70 ہزار اور 50 ہزار روپے کے نقد انعامات دیے جائیں گے۔

اسی طرح بلٹز اوپن کے لیے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب 50,000، 30,000 اور 20,000 روپے کے نقد انعامات دیے جائیں گے۔

 ریپڈ اوپن میں پہلے 40 مقامات اور بلٹز اوپن ٹورنامنٹ میں پہلے 30 مقامات کے لیے انعامات ہوں گے۔ مقابلے میں حصہ لینے کے لیے ایک کھلاڑی کااے آئی سی ایف میں رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 23 مارچ ہے۔

رجسٹریشن اور تفصیلی سوالات کے لیے دلچسپی رکھنے والے شرکاء   8011727200، 8812892391 اور 7002207387 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ گرینڈ ماسٹرز، انٹرنیشنل ماسٹرز، ویمن گرینڈ ماسٹرز اور ویمن انٹرنیشنل ماسٹرز کے لیے داخلہ مفت ہے۔

Recommended