روس اور یوکرین کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد روس کی مسلسل مخالفت ہو رہی ہے۔ امریکہ، برطانیہ سمیت کئی ممالک نے روس پر مختلف پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ کھیل کے میدان پر بھی روس کی مخالفت کی جا رہی ہے اور کھیلوں کی تنظیمیں روس پر پابندیاں عائد کر رہی ہیں۔ اب فیفا نے فیصلہ کیا ہے کہ روس میں کوئی بھی بین الاقوامی فٹ بال میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ ساتھ ہی روسی ٹیم کے بیرون ملک میں کھیلنیپر ان کے جھنڈے اور قومی ترانے پر بھی پابندی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ روس کے خلاف کسی قسم کا فٹبال میچ نہیں کھیلے گا۔
انگلینڈ کے فٹ بال بورڈ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور روس کے اس اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انگلینڈ بین الاقوامی سطح پر روس کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔ اس میں سینئر ٹیم، جونیئر ٹیم، خواتین کی ٹیم اور پیرا فٹ بال ٹیم کے میچ بھی شامل ہیں۔
یوکرین پر حملے کے بعد سے روس سے چیمپئنس لیگ کے فائنل کی میزبانی چھین لی گئی تھی۔ یہ مچ سینٹ پیٹرس برگ میں ہوناتھا۔ اس کے علاوہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوالیفائنگ راونڈ، فارمولا ون رشین گراں پری، ورلڈ کپ اسکیئی ایونٹ اور 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کی میزبانی گنوا چکا ہے۔
انگلینڈ کے علاوہ جمہوریہ چیک اور پولینڈ نے بھی روس کے خلاف فیفا کوالیفائر میچ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ روس پر کئی قسم کی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ کئی روسی کھلاڑیوں نے بھی جنگ بند کرنے کی اپیل کی ہے۔