Urdu News

یادوں کے جھروکے سے: 8 سال قبل آج ہی کے دن سچن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی

یادوں کے جھروکے سے: 8 سال قبل آج ہی کے دن سچن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی

نئی دہلی، 16 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستانی کرکٹ کے شائقین کے لیے آج کا دن بہت یادگار ہے۔ آٹھ سال قبل آج ہی کے دن 16 نومبر 2013 کو ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہاتھا۔

تندولکر کا کیریئر دو دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے ممبئی میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز کے خلاف 200ویں ٹیسٹ میچ کے بعد تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

تندولکر نے اپنے آخری ٹیسٹ میچ میں 74 رنز بنائے۔ اسپنر نرسنگھ دیو نارائن نے ڈیرن سیمی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر کے پویلین بھیجاتھا،لیکن سیمی نے کیچ کاجشن نہیں منایا کیونکہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ میں تندولکر کی آخری اننگز تھی۔

میچ کے بعد، تندولکر نے بھی وانکھیڈے اسٹیڈیم میں شائقین کوخطاب کیاجس کے بعد دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔

تندولکر نے کہا، "وقت تیزی سے نکل رہا ہے، لیکن جو یادیں آپ نے میرے ساتھ چھوڑی ہیں، وہ ہمیشہ اور ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی اور خاص طور پر 'سچن سچن' کا نعرہ میرے کانوں تک اس وقت تک گونجتا رہے گا جب تک میری سانس بندنہیں ہوجائے گی۔

2019 میں، ٹنڈولکر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والے بھارت کے چھٹے کھلاری بن گئے۔ 46 سالہ سچن نے 1989 میں کراچی میں پاکستان کے خلاف 16 سال کی عمر میں ہندوستان کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمام فارمیٹس میں 34.357 رنز بنائے ہیں جس میں دوسرے نمبر پر سابق سری لنکن کرکٹر کمار سنگاکارا کے مقابلے میں 6ہزار رنز زیادہ ہیں۔

Recommended