Urdu News

ممبئی انڈینز کے خلاف گائیکواڈ کی اننگز واقعی خاص تھی: اسٹیفن فلیمنگ

چنئی سپر کنگز کے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ

دبئی، 20 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

چنئی سپر کنگز (CSK) کے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے اوپنر ریتوراج گائیکواڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل2021) کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں ممبئی انڈینز کے خلاف 20 رنوں کی سنسنی خیز جیت میں 88 رنوں کی اہم اننگز کھیلی۔

گائیکواڑ نے ممبئی کے خلاف 58 گیندوں میں 88 رنز بنائے جس میں 9 چوکے اور تین چھکے شامل ہیں۔ اپنی اننگز کی بدولت چنئی نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 156 رنز بنائے، جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 136 رنز ہی بنا سکی۔

ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران میچ کے بعد فلیمنگ نے کہا، "گائیکواڈ کی اننگز بہت خاص تھی۔ کچھ عرصے سے ہم ان پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ آخری بار جب ہم یہاں تھے، انہوں نے کورونا کی جنگ جیتنے کے بعد واپسی کی اورپھرپیچھے مڑکر نہیں دیکھا۔ جس طرح انہوں نے گزشتہ سال دبئی میں آئی پی ایل کا اختتام کیا، اس نے اسے ہندوستان میں پہلے مرحلہ کے لیے تیار کیا اور ممبئی انڈینز کے خلاف اس کی اننگز واقعی خاص تھی۔

امباتی رائیڈو پر اور دیپک چاہر کے فٹنس اپ ڈیٹس کے بارے میں پوچھنے پر، فلیمنگ نے کہا، "رائیڈو کاایکس رے ہوا، جس میں کوئی بڑی چوٹ نہیں نکلی، یہ اچھی خبر ہے۔ تاہم، دیپک چاہرکو درد تھا، ہم اس کی جانچ کریں گے۔ امید ہے کہ وہ دونوں جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔ "

Recommended