صدررام ناتھ کووند،نائب صدر ونکیا نائیڈو۔وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے گرو نانک دیو جی کی یوم پیدائش کے موقع پرعوام کو مبارکباد دی ہے۔
پیر کے روز مسٹر کووند نے ٹویٹ کیا. ’’میں وطن عزیز اور بیرون ملک مقیم تمام ہندوستانیوں خصوصا سکھ بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد . اور نیک خواہشات Guru Nanak Devji's Birthday پیش کرتا ہوں۔ آؤ ، اس نیک موقع پر،آئیے ہم سب ان کی تعلیمات پرعمل کریں‘‘۔

گرو نانک جی کی سب عزت کرتے ہیں

انہوں نے مزید کہا’’گرو نانک دیو نے لوگوں کو اتحاد ، ہم آہنگی ، بھائی چارہ اور خدمت کا راستہ دکھایا. اورمحنت ، دیانت اور خود اعتمادی پر مبنی طرز زندگی کے لئے معاشی فلسفہ دیا. ان کی زندگی اور ان کی تعلیمات پوری انسانیت کے لئےسرچشمہ ہیں۔‘‘
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے اپنے پیغام میں کہا . ’’گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے موقع پر لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کی صدا انسانیت کے فلاح و بہبود کا راستہ ہے. جس میں روحانی نشوونما اور معاشرتی اخلاقیات کے ذریعہ ایشورسےعقیدت کا اظہار ہوتا ہے‘‘۔

نانک بابا کا احترم

وزیر اعظم نریندرمودی نے اپنے پیغام میں کہا. ’’میں پرکاش پرو کے موقع پر شری گرو نانک دیو جی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ ان کے افکار ہمیں سماج کی خدمت کرنے اور کرۂ ارض کو بہترجگہ بنانے کیلئے ترغیب دیتا رہے‘‘۔
مسٹر شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ’’شری گرو نانک دیو جی کے 551 ویں پرکاش پرو پر اہل وطن کو بہت بہت مبارکباد۔گرو نانک کے افکار ہمیں ہمیشہ مذہب اور قومی مفاد کی راہ پر چلنے کی طاقت فراہم کرتے رہیں گے‘‘۔

Guru Nanak Devji's Birthday.