Urdu News

ہرشل پٹیل ، آئی پی ایل چمپئین لیکن ٹی۔ 20 ورلڈ کپ سے باہر، جانئے کیوں؟

ہرشل پٹیل ، آئی پی ایل چمپئین لیکن ٹی۔ 20 ورلڈ کپ سے باہر، جانئے کیوں؟

متحدہ عرب امارات میں جاری آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کے دوران  ہرشل پٹیل زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود وہ آئندہ ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہیں۔ تاہم، ہریانہ کے اس گیندباز کا خیال ہے کہ انہیں ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ نہ بناپانے پر زیادہ افسوس نہیں ہے کیونکہ ٹیم کا سلیکشن انکے ہاتھ میں نہیں ہے۔

رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے تیز گیند باز ہرشل پٹیل نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کے 38 ویں میچ میں ممبئی انڈینس کے خلاف ہیٹ ٹریک لے کر تاریخ رقم کر دی  ہے۔ ہرشل آئی پی ایل میں ہیٹ ٹریک کرنے والے 18 ویں اور بنگلور کے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔ ہرشل نے ممبئی کے خلاف تین گیندو ں پر ہاردک پانڈیا، کیرون پولارڈ اور راہل چاہر کو پویلین بھیج کر آئی پی ایل 2021 کی پہلی ہیٹ ٹریک  لی۔ 30 سالہ ہرشل نے اس سیزن میں اب تک 10 میچوں میں 23 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس میں ایک بار چار وکٹیں اور ایک بار پانچ وکٹیں شامل ہیں۔

ہرشل نے ممبئی کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا، 'مجھے کبھی کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ میں نے زندگی میں جو فیصلے کیے ہیں، وہ اس وقت میری بہترین صلاحیت کے مطابق لئے گئے ہیں اور جب سلیکشن کی بات آتی ہے توپوری طرح سے  میرے ہاتھ سے  باہرہے۔ میرا ہمیشہ ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ میں جس بھی ٹیم کے لیے کھیلوں، وہ کلب ہو یا آئی پی ایل ٹیم ہو یا جب میں ملک کے لیے کھیلوں یا ہریانہ کے لئے کھیلوں گا، تو میں گیندسے یا بیٹ سے  اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کرتا ہوں۔یہ میرا ہدفہے اور جب تک میں کرکٹ کھیلتا رہوں،یہی میرا ہدف رہے گا۔

اس میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور نے ممبئی انڈینس کو 54 رن سے شکست دی۔ 166 رن کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی کی پوری ٹیم محض 111 رن بناکر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلور نے کپتان وراٹ کوہلی کی 51 اور میکسویل کی اننگ کی بدولت 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رن بنائے تھے۔ اس شکست سے ممبئی کا پلے آف میں جانے کا راستہ بہت مشکل ہو گیا ہے۔

Recommended