Urdu News

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ہرشتا نے دہلی صوبائی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ہرشتا نے دہلی صوبائی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا

یہ امر باعث افتخار ہے کہ ہرشتا شکلا ایم ایس سی ڈولپمنٹ ایکسٹنشن،ڈپارٹمنٹ آف اڈلٹ اینڈ کنٹی نوئنگ ایجوکیشن اینڈ ایکسٹنشن (ڈی اے سی ای ای)جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جواہر لال نہرو اسٹڈیم،نئی دہلی میں منعقدہ بیاسیویں دہلی صوبائی سالانہ ایتھلیٹکس چمپئن شپ دوہزار بائیس میں پندرہ سو میٹر کی دوڑ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

گزشتہ سال بھی ہرشتا نے مؤرخہ تین اکتوبر دوہزار اکیس دوسرے الیٹ وومینس ہریانہ اسٹیٹ باکسنگ چمپئن شپ دوہزار اکیس بائیس میں ہریانہ باکسنگ سنگھ کی جانب سے منعقدہ فلائی ویٹ چون کلو تا ستاون کلو گرام زمرے میں کو اپنے شعبے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کا نام بھی فخر سے اونچا کیا تھا۔ہرشتا پڑھنے میں بھی اچھی ہیں اور اپنی سخت مشق کے سیشن کے دوران شعبے کی جانب سے منعقد کی جانے والی  علمی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتی ہیں۔

Recommended