Urdu News

بھارت کے لیے تاریخی رہا ٹوکیو اولمپکس : کیرن رجیجو

بھارت کے لیے تاریخی رہا ٹوکیو اولمپکس : کیرن رجیجو

سابق وزیر کھیل اور فی الحال مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن  رجیجو نے پیر کو کہا کہ حال ہی میں ختم ہونے والا ٹوکیو اولمپکس ہندوستان کے لیے تاریخی رہا ہے۔بھارت نے ٹوکیو اولمپکس میں ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ میں سونے سمیت کل سات تمغے جیتے ہیں۔

نیزہ زنی میں نیرج چوپڑا نے ہفتہ کو ہندوستان کے لیے طلائی تمغہ جیتا اور اس کے نتیجے میں بھارت نے اولمپک کھیلوں میں ایتھلیٹکس میں اپنا پہلا طلائی تمغہ جیتا۔بجرنگ پونیا (کانسہ)، میرابائی چانو (چاندی)، پی وی سندھو (کانسہ)، لولینا بورگوہین (کانسہ)، مردوں کی ہاکی ٹیم (کانسہ)، اور روی کمار د ہیا (چاندی) نے بھی ٹوکیو گیمز میں تمغے جیتے۔

رجیجو نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا، "ٹوکیو اولمپکس دو تین وجوہات کی بنا پر تاریخی ہے۔ ہمارے پاس 127 کھلاڑیوں کا ایک دستہ تھا جس نے حصہ لیا، یہ ایک ریکارڈ ہے۔ ہم نے سونے سمیت سات تمغے جیتے۔"انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلی بار ایتھلیٹکس میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔ ٹوکیو 2020 ہندوستان کے لیے تاریخی رہا ہے اور آج تمام کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

اس سال گیمز کووڈ 19  پابندیوں کے ساتھ منعقد ہوا اور تمام کھیل بند دروازوں کے پیچھے کھیلے گئے۔ ٹوکیو اولمپکس میں 200 سے زائد ممالک کے تقریبا، 11000 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ بھارت نے اولمپکس میں سات تمغوں (ایک سونے، دو چاندی اور چار کانسہ) کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Recommended