Categories: کھیل کود

بھارت کے لیے تاریخی رہا ٹوکیو اولمپکس : کیرن رجیجو

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سابق وزیر کھیل اور فی الحال مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن  رجیجو نے پیر کو کہا کہ حال ہی میں ختم ہونے والا ٹوکیو اولمپکس ہندوستان کے لیے تاریخی رہا ہے۔بھارت نے ٹوکیو اولمپکس میں ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ میں سونے سمیت کل سات تمغے جیتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نیزہ زنی میں نیرج چوپڑا نے ہفتہ کو ہندوستان کے لیے طلائی تمغہ جیتا اور اس کے نتیجے میں بھارت نے اولمپک کھیلوں میں ایتھلیٹکس میں اپنا پہلا طلائی تمغہ جیتا۔بجرنگ پونیا (کانسہ)، میرابائی چانو (چاندی)، پی وی سندھو (کانسہ)، لولینا بورگوہین (کانسہ)، مردوں کی ہاکی ٹیم (کانسہ)، اور روی کمار د ہیا (چاندی) نے بھی ٹوکیو گیمز میں تمغے جیتے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رجیجو نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا، "ٹوکیو اولمپکس دو تین وجوہات کی بنا پر تاریخی ہے۔ ہمارے پاس 127 کھلاڑیوں کا ایک دستہ تھا جس نے حصہ لیا، یہ ایک ریکارڈ ہے۔ ہم نے سونے سمیت سات تمغے جیتے۔"انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلی بار ایتھلیٹکس میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔ ٹوکیو 2020 ہندوستان کے لیے تاریخی رہا ہے اور آج تمام کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سال گیمز کووڈ 19  پابندیوں کے ساتھ منعقد ہوا اور تمام کھیل بند دروازوں کے پیچھے کھیلے گئے۔ ٹوکیو اولمپکس میں 200 سے زائد ممالک کے تقریبا، 11000 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ بھارت نے اولمپکس میں سات تمغوں (ایک سونے، دو چاندی اور چار کانسہ) کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago