Urdu News

جموں و کشمیر میں گرینڈ گریز فیسٹیول میں کئی دہائیوں کے بعد ’’ہورس پولو ‘‘کی واپسی

جموں و کشمیر میں گرینڈ گریز فیسٹیول میں کئی دہائیوں کے بعد ’’ہورس پولو ‘‘کی واپسی

 جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے فرنٹیئر گریز سیکٹر میں ہفتہ کو کئی دہائیوں کے بعد ہورس پولو دوبارہ زندہ ہوا جب محکمہ سیاحت نے ایک شاندار سیاحتی مقام پر ایک شاندار میلے کا اہتمام کیا۔

ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ’گرینڈ گریز‘ فیسٹیول کا اہتمام محکمہ سیاحت نے بانڈی پورہ ضلع انتظامیہ اور جے کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگوئجز کے اشتراک سے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس میلے کا اہتمام حال ہی میں ہندوستان کے بہترین آف بیٹ سیاحتی مقام کا جشن منانے اور  گریز وادی میں سیاحت کو بڑھانے اور فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ دن بھر جاری رہنے والے میلے کی سب سے بڑی توجہ ہارس پولو میچ تھا جو مقامی نوجوانوں کی دو ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے عمائدین نے کہا کہ تقریباً چھ دہائیوں کے بعد انہوں نے گریز میں پولو میچ دوبارہ کھیلتے ہوئے دیکھا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فیسٹیول کی ایک اور خصوصیت بہت سی ایڈونچر اور واٹر اسپورٹس سرگرمیوں جیسے رافٹنگ، کیکنگ، سائیکلنگ، ماؤنٹین بائیکنگ، ٹریکنگ کے علاوہ پہلی بار گریز میں آل ٹیرین وہیکلز (اے ٹی وی( کے شاندار شو کا انعقاد تھی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹورازم، جی این ایتو نے کہا کہ محکمہ سیاحت گزشتہ دو سالوں سے ایک مستقل اور مربوط طریقہ کار کے ذریعے گریز کو فروغ دے رہا ہے جس کے نتائج برآمد ہوئے ہیں اور حال ہی میں اس منزل کو ملک کے بہترین سیاحتی مقام کے طور پر نوازا گیا ہے۔

Recommended